دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے 2021 سے اب تک کل 3299 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ اس میں 15 سال پرانی پٹرول گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس زمرے کی کل 3120 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں جب کہ 10 سال پرانی 179 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو گزشتہ دسمبر میں سب سے زیادہ گاڑیاں پکڑی گئیں۔ جن کا نمبر 1377 ہے۔ اس میں 1372 گاڑیاں 15 سال پرانی ہیں۔ اسی طرح نومبر میں 854 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ اس میں 834 گاڑیاں 15 سال پرانی ہیں۔ Old Diesel And Petrol Van Seize In Delhi
جنوری 2022 میں بھی اب تک 305 گاڑیاں ضبط کی جا چکی ہیں۔ اس میں 287 گاڑیاں 15 سال پرانی ہیں۔ اسی طرح مارچ میں کل 119 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ فروری میں 79 اکتوبر میں 66، جولائی میں 40، اگست میں 28، اپریل میں 26، جون میں 23، جنوری 2021 میں 9 اور مئی میں صرف دو گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
مزید پڑھیں:۔ First Electric Bus Service Start In Delhi: دہلی میں پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز
واضح رہے کہ گاڑی ضبط ہونے کے بعد اسے واپس نہیں کیا جائے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس سال اب تک 1187 گاڑیاں اسکریپنگ کے لیے مختلف ایجنسیوں کو دی ہیں جن میں سے 339 نومبر اور 841 دسمبر میں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اگست میں پانچ گاڑیاں ایجنسیوں کے حوالے کی گئیں۔ دوسرے مہینوں میں یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔