ETV Bharat / bharat

او آئی سی وفد کا ایل او سی کا دورہ

بھارت نے پاکستان کو مسلسل بتایا ہے کہ جموں و کشمیر ملک کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ بھارت نے پاکستان کو سچائی کو قبول کرنے اور بھارت مخالف پروپیگنڈا بند کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

oic delegation visits loc gets briefed by pakistani military officials
او آئی سی وفد کا ایل او سی کا دورہ
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 12:47 PM IST

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ایک وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستانی فوج کے حکام نے ایل او سی کے ساتھ تازہ ترین سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

بھارت نے اس سے قبل او آئی سی سے کہا تھا کہ وہ ملک کے اندرونی معاملات پر تبصروں کے لیے کچھ لوگوں کے ذریعے اپنے مفادات کے لیے فورم کا غلط استعمال ہونے سے بچے۔

بھارت نے پاکستان کو مسلسل بتایا ہے کہ جموں و کشمیر ملک کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ بھارت نے پاکستان کو سچائی کو قبول کرنے اور بھارت مخالف پروپیگنڈا بند کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

پاک فوج نے ایک بیان میں کہا کہ وفد میں او آئی سی کے خصوصی ایلچی برائے کشمیر یوسف الدوبی، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل طارق علی بخت اور سعودی عرب، مراکش، سوڈان اور مالدیپ کے سینئر سفارت کار شامل ہیں۔ انہیں ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس سے وزیراعظم کا خطاب، عالمی امن کے لئے شدت پسندی خطرہ

فوج نے کہا کہ وفد کو فوجی حکام نے ایل او سی کے ساتھ تازہ ترین سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ او آئی سی کا وفد ایک ہفتے کے دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچا ہے۔ وفد نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا بھی دورہ کیا اور کئی اہم رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.