بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام میں ضلع انتظامیہ کو مسلسل بنیادوں پر شکایات موصول ہونے کے بعد انتظامیہ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں و کشمیر برک کلن (ریگولیشن) ایکٹ کے تحت ضلع میں اینٹوں کے بھٹوں کی غیر قانونی تعمیرات اور ان کے آپریشن کے خلاف کارروائی کریں۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر برک کلن (ریگولیشن) ایکٹ 2010 ایک مناسب طریقہ کار ہے جس سے اینٹوں کے بھٹوں کو قائم کرنے اور چلانے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دئے گئے ہیں۔ Officers directed to take action against illegal operation of brick kilins in budgam district
مزید پڑھیں:۔ ضلع کولگام میں گیارہ اینٹ کے بھٹے سربمہر
اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے دائرہ اختیار میں اینٹوں کے بھٹوں کے غیر قانونی قیام اور آپریشن کے بارے میں مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ یہ غیر قانونی اینٹوں کے بھٹے جن علاقوں میں ہیں، ان علاقوں میں ماحول، صحت، نباتات اور حیوانات کے لیے مضر اثرات پیدا ہونے کا خطرہ زیادہ لاحق ہوتا ہے جس کے بعد یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ضلع بڈگام کے تمام سب ڈویژنل مجسٹریٹ، اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) بڈگام اور ضلع کے تمام تحصیلداروں کو اختیار دیا گیا ہے، کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اینٹوں کے بھٹوں کے تعمیراتی آپریشن سمیت غیر قانونی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف رائج قوانین کے مطابق ضروری کارروائی کریں۔