ریاست اترپردیش میں یوم دستور Constitution Day کے موقع پر مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں نوئیڈا کے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ڈسٹرکٹ مجیسٹرٹ سہاس ایل وائی کی صدارت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئین ہند کے متعلق تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔
مزید پڑھیں:۔ Constitution Day: یوم آئین پر مودی نے امبیڈکر اور راجندر پرساد کو یاد کیا
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی Noida DM Suhas LY نے یوم دستور کے موقع پر کلکٹریٹ احاطے کے افسران اور ملازمین کو آئین کا حلف دلایا۔ منعقدہ پروگرام میں سینئر ٹریژری آفیسر اشوک کمار، ڈپٹی کلکٹر دھرمیندر سنگھ، ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ، ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر چمن شرما اور دیگر افسران اور ملازمین نے آئین کی حلف برداری کے پروگرام میں حصہ لیا۔ اس کے علاؤہ لکھنؤ میں منعقدہ پروگرام کا ایل ای ڈی وین کے ذریعے کلکٹریٹ کیمپس میں براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔