ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 46393 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 788223 ہوگئی ہے۔
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 96982 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 86 ہزار 49 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران 50143 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11732279 ہوچکی ہے۔
اسی عرصے کے دوران موذی وبا سے 446 اموات سے بڑھ کر مجموعی تعداد 165547 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.48 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 6.21 فیصد جبکہ ہلاکتوں کی شرح 1.30 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ایکٹیو کیسز کے معاملہ سرفہرست ہے اور اس ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 20881 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 452777 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران ریاست میں مزید 26252 مریض صحتمند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2549075 تک ہو گئی ہے تاہم 155 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56033 ہوگئی ہے۔