ضلع راجوری کےسب ڈویزن نوشہرہ میں ایک شادی کی تقریب کےدوران پولیس اہلکار نے ماسک نہ پہننے پر ابک نوجوان پرگولی چلا دی۔ ذرایع کےمطابق شادی کی تقریب میں موجود ایک پولیس اہلکار نے ماسک نہ پہننے کی بنا کر ایک نوجوان کو ماسک پہننے کی ہدایت دی۔
تاہم دونوں کےببچ نوک چھونک شروع ہوتے ہی پولیس اہلکار نےگولی چلا دی، مگر نوجوان بچ گیا۔
مقامی لوگوں نے متعلقہ پولیس کو اس سلسے میں اطلاح دی۔ ایس ڈی پی اوزاکر شاہین اپنی ٹیم کے ہمرہ موقع واردات پرپہنچے فورا پولیس اہلکار کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے۔
گولی چلانے والا اہلکار اویناش شرما چیرمین مونسپل کمیٹی نوشہرہ کاباڈی گارڑ ہے۔ اس کو پولیس نےاپنی حراست میں لیکر معاملہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔