ETV Bharat / bharat

Notification of Religious Freedom Act مدھیہ پردیش میں مذہبی آزادی ضابطے کا نوٹیفیکیشن جاری - مدھیہ پردیش میں مذہبی آزادی قانون 2021

ریاست مدھیہ پردیش میں مذہبی آزادی ضابطے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق اگر کوئی شخص اپنا مذہب تبدیل کرنا چاہتا ہے تو اسکو 60 دن پہلے ضلع کلیکٹر کو اس کی معلومات دینی ہوگی۔ Notification of Religious Freedom Act

مدھیہ پردیش میں مذہبی آزادی ضابطے کا نوٹیفیکیشن جاری

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 1:05 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں مذہبی آزادی قانون 2021 کے تحت مذہبی آزادی ضابطہ 2022 کے نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق خوف، لالچ اور دھوکے وغیرہ سے کیے گئے یا کرائے گئے تبدیلی مذہب کو مذہبی آزادی کا قانون 2021 کے ذریعہ منموع قرار دیا گیا ہے۔ ایسا کام کرنے والے اور مذکورہ کام میں مدد کرنے والے اور شراکت داروں کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دیے جانے کے پروویژن ہیں۔ اس قانون کی دفعہ 10 میں پوری مرضی سے تبدیلی مذہب کے لئے درخواست دئیے جانے کے پروویزن ہیں، جس کے لیے ضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن ضابطے میں اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کرنے والے شخص کو اور مذہب تبدیل کروانے والے دھرما چاریہ/ شخص کو ضلع کلیکٹر کو کم از کم 60 دن پہلے اطلاع یا درخواست دینا لازمی ہو گا۔ ضابطے کا نوٹیفیکیشن مدھیہ پردیش گزٹ میں کل جمعرات کو شائع کیا گیا ہے۔ Notification of Religious Freedom Act in Madhya Pradesh

مزید پڑھیں:۔ مدھیہ پردیش مذہبی آزادی بل 2020 کو ریاستی کابینہ کی منظوری

ریاستی حکومت نے مدھیہ پردیش مذہبی آزادی ایکٹ 2021 کے نفاذ کے لئے مدھیہ پردیس مذہبی آزادی قواعد 2022 جاری کیے ہیں اور انہیں پوری ریاست میں موثر بنانے کا حکم دیا ہے۔ قواعد میں یہ بھی پرویزن کیا گیا ہے کہ کلیکٹر ہر ماہ کی 10 تاریخ تک مذہب کی تبدیلی اور اس میں دی گی منظوری کے بارے میں معلومات ریاستی حکومت کو بھیجیں گے۔ اور اگر کوئی شخص یا مذہبی رہنما مذہب کی تبدیلی کا اہتمام کرنا چاہتا ہے تو اسے 60 دن پہلے ضلع مجسٹریٹ کو اطلاع دینی ہوگی۔ یہ نوٹس ذاتی طور پر حاضر ہو کر یا رجسٹر ڈاک کے ذریعے یا الیکٹرانک ذرائع سے دی جا سکتی ہے۔ دوسری طرف ضلع مجسٹریٹ تبدیل مذہب کے خواہش مند شخص کو اطلاع اور اعلان نامہ کی وصولی کی رسید دیں گے۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ مکمل رپورٹ ریاستی حکومت کو بھیجیں گے۔ حکومت کے پاس مذہب تبدیل کرنے والوں کے منشور بھی ہوں گے۔ مذہب تبدیلی کرنے والوں کاریکارڈ حکومت کے پاس ہوگا۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ سال مدھیہ پردیش میں مذہبی آزادی ایکٹ 2021 نافذ کیا تھا، جس کے نفاذ کے لیے اب قواعد جاری کیے گئے ہیں۔ مذہب کی تبدیلی کی درخواست میں یہ لکھنا ہوگا کہ درخواست گزار بغیر کسی زبردستی، ہراساں، غیرضروری اثر و رسوخ یا لالچ کے بغیر اپنا مذہب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.