ETV Bharat / bharat

تری پورہ تشدد: فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ارکان کو یو اے پی اے کے تحت نوٹس - نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس

تری پورہ پولیس نے بدھ کے روز یو اے پی اے کے تحت دو وکلاء کو نوٹس بھیجا ہے۔ یہ وکلاء فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا حصہ تھے جس نے اکتوبر میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی تحقیقات کے لیے شمال مشرقی ریاست کا دورہ کیا تھا۔

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے 2 وکلاء پر یو اے پی کے تحت نوٹس

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 7:40 PM IST

Updated : Nov 5, 2021, 8:01 AM IST

پیپلز یونین فار سول لبرٹیز کے دہلی میں مقیم وکیل مکیش اور نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس کے وکیل انصار اندوری نے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ تشدد کے دوران کم از کم 12 مساجد، نو دکانوں اور مسلمانوں کے تین مکانات کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے 2 وکلاء پر یو اے پی کے تحت نوٹس
فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے 2 وکلاء پر یو اے پی کے تحت نوٹس

پولیس نے وکلاء کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153-A اور B (مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے)، 469 (غلط اطلاعات کو پہنچانے کے مقصد سے جعلسازی)، 503 (مجرمانہ دھمکی)، 504 (امن کی خلاف ورزی پر اکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین) اور 120B (مجرمانہ سازش) کے تحت الزامات عائد کیے ہیں۔

گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کے خلاف وشوا ہندو پریشد نے 26 اکتوبر کو تریپورہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی تھی، جس کے نتیجے میں تشدد ہوا اور مساجد کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پر حملے کئے گئے۔ تاہم، پولیس نے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور کوئی مسجد کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

سپریم کورٹ کے وکلاء احتشام ہاشمی اور امت سریواستو کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد "انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی غیر ذمہ داری اور سیاستدانوں کے مفادات کی وجہ سے شروع ہوا۔

رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی کہ تشدد کے واقعات سے چار دن قبل جمعیۃ علماء (ہند) کی ریاستی اکائی نے وزیراعلیٰ بپلب کمار دیب کو خبردار کیا تھا کہ اس طرح کے واقعات ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'اس کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنا اس تشدد کی سرپرستی کرنے کے مترادف ہے۔

مکیش اور اندوری کو بھیجے گئے نوٹس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے 'من گھڑت اور جھوٹے بیانات و تبصروں' کو فوری طور پر حذف کردیں۔

اندوری نے بتایا کہ ان کے خلاف ایسے الزامات لگا کر ریاستی حکومت ’’اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا، "ہمارے معاملے میں جو کچھ ہوا، اس سے یہ واضح ہے کہ یہ سچائی کو مرکزی دھارے کے ساتھ شیئر کرنے سے روکنے کی کوشش ہے۔ مزید یہ کہ ہمیں خوفزدہ کرنے اور ہماری آوازوں کو دبانے کی کوشش ہے۔

پولیس نے اپنے نوٹس میں وکلاء کو 10 نومبر کو مغربی اگرتلہ پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مسلمانوں کی مساجد اور املاک پر حملوں کے بعد تریپورہ میں کشیدگی برقرار ہے۔ 29 اکتوبر کو، تریپورہ ہائی کورٹ نے تشدد کا از خود نوٹس لیا اور حکومت کو 10 نومبر تک اس معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تریپورہ میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر وکلاء کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ

ترنمول کانگریس کے ترجمان ساکیت گوکھلے کی جانب سے 28 اکتوبر کو شکایت درج کرنے کے بعد قومی انسانی حقوق کمیشن نے بھی تریپورہ حکومت سے تشدد کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔

کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'مذہبی اقلیتی برادری کے افراد کے خلاف تشدد کی رپورٹیں بھی موصول ہوئی تھیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ریاستی مشینری نے فسادیوں کے ہجوم کا ساتھ دے کر ایک تماشائی کی طرح کام کیا۔' 'یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے بعد، علاقے میں اس کمیونٹی کے لوگوں میں اپنی جان اور تحفظ کے حوالے سے شدید خوف کا ماحول ہے۔'

Last Updated : Nov 5, 2021, 8:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.