جمعہ کو کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ صرف کانگریس ہی نہیں بلکہ دوسری جماعتیں جیسے بہوجن سماج پارٹی، سماج وادی پارٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی بھی بھارت میں انتخابات نہیں جیت رہی ہیں۔
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے نیکولس برنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسام کے ایک کارکن نے جو ہماری مہم چلارہا ہے، انہوں نے ایک ویڈیو بھیجی ہے جس میں بی جے پی کے ایک امیدوار اپنی گاڑی میں ای وی ایم مشینیں لے جا رہے ہیں لیکن قومی میڈیا میں کچھ نہیں دکھ رہا ہے۔