ETV Bharat / bharat

Naqvi Slams Congress کانگریس میں الیکشن نہیں بلکہ پریوار کا سیلکشن ہوا، نقوی - Not an election in Congress

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کانگریس میں صدر کے الیکشن پر طنز کستے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ کنبے کا سیلکشن ہے۔انہوں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ان دنوں چل رہی بھارت جوڑو یاترا پر بھی طنز کستےہوئے کہا کہ یہ ایک ایونٹ ہے۔Naqvi Slams Congress

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 7:37 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع رامپور میں بدھ کو سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کانگریس میں صدر کے الیکشن پر طنز کستے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ کنبے کا سیلکشن ہے۔ انہوں نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ کانگریس صدر کے عہدے پر الیکشن کا کی کاروائی محض ایک رسم کی ادائیگی ہے۔ یہ صحیح معنوں میں الیکشن نہیں بلکہ اعلی کنبے کے ذریعہ کیا گیا سیلیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش اس بات کے لئے ہورہی ہے کہ پارٹی کا کوئی ریمورٹ کنٹرول قومی صدر کیسے بنے۔Naqvi Slams Congress

انہوں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ان دنوں چل رہی بھارت جوڑو یاترا پر بھی طنز کستےہوئے کہا کہ یہ ایک ایونٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر کانگریس پہلے خود تو جڑ جائے۔ نقوی نے کہا کہ کانگریس کا جب بری طرح سے کباڑا ہورہا ہے۔ اس کے بعد بھی وہ اپنے اندر اصلاح کو تیار نہیں ہے۔ اس باتے میں وہ کچھ بھی کہنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

اترپردیش میں مجوزہ بلدیاتی الیکشن کے سوال پر نقوی نے کہا کہ نگر نگم الیکشن میں بی جے پی سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کی سبھی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ذریعہ یوپی کے دو مزدوروں کے قتل کئے جانے پر تبصرہ کرتےہوئے نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں ہے۔ایسے دہشت گرد، مذہب، ملک اور انسانیت کو دھوکہ دیتے ہیں۔

اس دوران وہ رام پور کے ٹانڈا بادلی میں بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق ضلع پنچایت رکن جتیندر شرما کے انتقال پر دکھ کر اظہار کرتے ہوئے مغموم اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ٹانڈا بادلی میں جن سنگھ کے وقت کے پرانے کارکن رہے الال رام کشور سے انہوں نے ملاقات کی۔ لالا رام کشور کے کرانہ اسٹور پر جاکر نقوی نے آشیرواد لیا۔ وہ ٹانڈا میں بار ایسوسی ایشن کے پروگرام میں بھی شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:New President of Congress Party ملکا ارجن کھرگے کانگریس کے نئے صدر منتخب

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.