جموں: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں عسکریت پسندی کے خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کو جموں کے ائیر فورس اسٹیشن پر شمالی کمان کے اعلیٰ فوجی آفیسران کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ غور طلب ہے کہ ضلع کے درہال علاقہ میں ایک فوجی کیمپ پر کئے گئے حملے کو ناکام بنانے کے دوران چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے تاہم اس دوران دو فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کو علاج معالجہ کے لئے ایک مقامی فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Northern Army Commander Pays Tributes to the Gallant Soldiers in Jammu
جموں فوج کی شمالی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ فوج کی جانب سے جاری شدہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب بھیجنے سے قبل فوج اور ملکی فضائیہ کے ساتھ ساتھ جموں صوبہ کی سیول انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران نے مہلوک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔