پاکستان کی پارلیمنٹ میں آج تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد ہونے والا قومی اسمبلی کا اہم اجلاس معمول کی کارروائی کے بغیر پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔No-Trust motion Against Imran Khan Adjourned
عمران خان سیاسی طور پر متحرک رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت نہیں ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے اتحادیوں نے انہیں چھوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ No Confidence Motion in Pakistan: کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے: وزیراعظم عمران خان
اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد سے قبل عمران خان سے مستعفی ہونے کا کہا تھا تاہم عمران خان نے انکار کر دیا۔ بدھ کی شب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ وہ لڑے بغیر ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔