ETV Bharat / bharat

Narottam Mishra on Hijab Row: 'ریاست میں حجاب پر پابندی کی کوئی تجویز نہیں' - no proposal to ban hijab in mp schools

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پی جی کالج دتیا کے ایک طالب علم کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ کلیکٹر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پرنسپل کی طرف سے جاری حکم کی جانچ کریں۔ ریاستی حکومت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ حجاب پر پابندی کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ Narottam Mishra clarifies no Hijab ban in MP

'ریاست میں حجاب پر پابندی کی کوئی تجویز نہیں ہے'

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 12:29 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں حجاب کا تنازعہ ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اب وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کے آبائی علاقے میں حجاب پر تنازع پیدا ہوگیا ہے، جہاں ایک طرف کالج پرنسپل نے حجاب پر پابندی سے متعلق نوٹس چسپاں کر دیے ہیں۔ تاہم ریاستی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاست میں ایسا کوئی قانون نہیں بنایا گیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز حکومت کے پاس زیر التوا ہے۔ Madhya Pradesh Hijab Issue

ہندوتوا تنظیموں نے اس وقت ہنگامہ کھڑا کر دیا جب وزیر داخلہ نروتم مشرا کے حلقہ دتیا کے کالج میں دو طالبات حجاب پہن کر آئیں۔ کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کے بعد کالج انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔ کالج کے پرنسپل ڈی آر راہل نے عام لباس میں کالج آنے کا نوٹس جاری کیا۔ واقعہ کا ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست میں حجاب پر پابندی کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ پرنسپل کے احکامات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

ریاست میں حجاب پر پابندی کی کوئی تجویز نہیں ہے

دراصل ویلنٹائن ڈے کے موقع پر وی ایچ پی، بجرنگ دل اور درگا واہنی کے کارکنان کالج میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے پہنچے،

اس دوران جب انہوں نے وہاں دو طالبات کو حجاب میں دیکھا تو انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

مزید پڑھیں:

Hijab Ban in MP's College: مدھیہ پردیش کے ایک کالج نے بھی طالبات کو حجاب پہن کر آنے سے روک دیا

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی جی کالج دتیا کے ایک طالب علم کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ کلیکٹر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پرنسپل کی طرف سے جاری حکم کی جانچ کریں۔ ریاستی حکومت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ حجاب پر پابندی کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ ریاست میں کسی بھی طرح کی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

وزیر داخلہ کے اس بیان کے بعد کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے امتحانات جاری ہیں، انہیں یکسوئی سے پڑھنے دیں۔ حجاب پر پابندی کے تعلق سے کوئی تجویز نہیں ہے جیسا کہ وزیر داخلہ نروتم مشرا نے واضح کردیا ہے۔ انہوں نے بچوں سے تعلیم پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.