ہریانہ کی ذیلی عدالتوں میں ڈرائےور کے عہدہ کے لیے تحریری امتحان میں آج کچھ امیدواروں کو اہل ہونے کے باوجود نہیں بیٹھنے دیا گیا۔ وکیل پردیپ راپڑا نے اس سلسلہ میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے ویجیلنس رجسٹرار اور ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو خط لکھ کر شکایت کی ہے۔
راپڑیا نے لکھا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ (سوسائٹی فور سنٹرلائزڈ ریکروٹمنٹ آف اسٹاف ان سب آر ڈی نیٹ کورٹس) کی طرف سے یہ تحریری امتحان آج صبح ساڑھے آٹھ بجے ہونا تھا اور ان کے موکلوں کے امتحان کا مرکز سولجر انٹرنیشنل اسکول (سیکٹر 28بی) میں تھا۔ ان کے موکلوں کو امتحان مراکز میں اس لئے نہیں جانے دیا گیا کہ انہوں نے کووڈ-19 کے دونوں ڈوز نہیں لئے جبکہ ان کے پاس داخلہ کارڈ تھا۔
راپڑیا کے مطابق انہوں نے ٹیکہ کاری کا ایک ڈوز لیا ہوا تھا اور جاری داخلہ کارڈ میں ایسی کوئی پہلے سے شرط بھی نہیں تھی کہ تحریری امتحان سے پہلے ٹیکہ کاری کے دونوں ڈوز لئے ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بے رحم بہو نے ساس کو طمانچہ رسید کیا، معاملہ درج
انہو ں نے درخواست کی ہے کہ معاملہ میں ضروری کارروائی کی جائے اور ان کے موکلوں کو تحریری امتحان دینے کا موقع دیا جائے۔
یو این آئی