ETV Bharat / bharat

Black Fungus: بیماری پھیل چکی ہے، دوا دستیاب نہیں: ڈاکٹر نریش کمار

سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق ایم ایل اے ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے بعد ملک بھر میں سیاہ فنگس (Black Fungus) کی نئی بیماری اب لوگوں کے لئے مہلک ثابت ہورہی ہے اور یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ملک میں دوا نہیں ہے۔

Black fungus
بلیک فنگس
author img

By

Published : May 27, 2021, 10:48 PM IST

ڈاکٹر نریش کمار نے جمعرات کے روز مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے علاوہ کالی فنگس کی بیماری پورے ملک میں پھیل چکی ہے اور ملک میں اس کے علاج کے لئے کافی مقدار میں دوا دستیاب نہیں ہے، جس کے پیش نظر بیرون ملک سے فوری طور پر دوائیں درآمد کرکے دہلی اور دیگر ریاستوں میں تقسیم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں ٹیکے کی بھی بہت قلت ہے۔ دہلی کو کافی تعداد میں ٹیکے کی خوراک (ویکسین) دی جانی چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے اس بیان کی بھی مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کانگریس پر لوگوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ مسٹر نریش کمار نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ مرکزی حکومت کورونا وائرس اور اب کالی فنگس کی وبا کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

کانگریسی لیڈر نے کہا کہ 15 مئی کو ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے بھی اس بیماری کی حساسیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں اتر پردیش میں انتخابات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں لیکن اس سیاب فنگس کی بیماری پر غور کرنے یا اس سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی ہے جو ایک وباء کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.