ETV Bharat / bharat

ڈی ڈی سی اراکین نے چیئرپرسن و وائس چیئرپرسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا

قرارداد کے مطابق انہوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل سے جموں و کشمیر پنچایت راج ایکٹ کے تحت اراکین کی ایک خصوصی میٹنگ بلانے کی درخواست کی ہے، تاکہ میٹنگ میں قرارداد پیش کی جائے اور ووٹنگ ہو نیز چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کو ہٹایا جائے۔

ڈی ڈی سی اراکین نے چیئرپرسن و وائس چیپرسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 11:05 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں دس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اراکین نے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے۔ اراکین کی دستخط شدہ ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وہ گاندربل کے ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

ڈی ڈی سی اراکین نے چیئرپرسن و وائس چیپرسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا
دس ڈی ڈی سی اراکین جنہوں نے عدم اعتماد کیا ہے ان میں روزی جان ڈی ڈی سی گاندربل اے، محمد یوسف بھٹ گاندربل بی، حکیمہ بانو گنڈ اے، نورانی آہ جارا گنڈ بی، تسمینہ عادل کنگن اے، میاں امجد کنگن بی، میر مدثر کنگن سی، عبدالرشید بھٹ صفا پورہ، زاہدہ حمید واکورا اے اور سجاد احمد لار اے قابل ذکر ہیں۔ قرار داد کے مطابق انہوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل سے جموں و کشمیر پنچایت راج ایکٹ کے تحت اراکین کی ایک خصوصی میٹنگ بلانے کی درخواست کی ہے، تاکہ میٹنگ میں قرارداد پیش کی جائے اور ووٹنگ ہو نیز چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کو ہٹایا جائے۔

دریں اثناء اس سلسلے میں ایک آفیسر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گاندربل نے جے کے پنچایتی راج ایکٹ کی دفعات کے تحت مزید کارروائی کا فیصلہ کرنے کے لیے ان سے کچھ وقت مانگا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ رامبن: ڈی ڈی سی ممبر رامسو نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

اس دوران نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی صفاپورہ اور ڈی ڈی سی لار نے چیئرپرسن پر الزام لگایا ہے کہ دراصل کوئی وزیر جو بھی باہر سے آیا ہے جسے چیئرپرسن بنایا گیا ہے اس نے اپنی انتخابی حلقے یعنی لار علاقے کے علاوہ کسی بھی انتخابی حلقے کی بات نہیں کی ہے اور جب بھی کوئی میٹنگ ہوتی ہے تو اس دوران کسی بھی علاقے کی بات نہیں کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ لوگوں نے ہم پر اعتماد کرکے ہمیں منتخب ہے لیکن چیرپرسن کی جانب سے ہمارے ووٹرز کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو لے کر ناانصافی ہوگی، وہ ہم برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم عدم اعتماد کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.