مہنگائی بڑھنے اور کورونا کی دوسری لہر کے بعد معاشی سرگرمیوں کے پٹری پر لوٹنے کا حوالہ دیتے ہوئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپوریٹ اور دیگر پالیسی شرحوں کو حسب سابق رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آر بی آئی کے گورنرشکتی کانت داس کی صدارت میں مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی آج تین روزہ دو ماہانہ جائزہ میٹنگ میں تمام پالیسی شرحوں کو حسب سابق رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریپوریٹ 4 فیصد، ریورس ریپو ریٹ 3.35 فیصد، مارجنل اسٹینڈنگ فیسلیٹی ریٹ 4.25 فیصد اور بینک ریٹ کو 4.25 فیصد پر مستحکم رکھا گیا ہے۔ کیش ریزرو کا تناسب 4 فیصد اور ایس ایل آر 18 فیصد پر رہے گا۔
مزید پڑھیں:۔ ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں: آر بی آئی
میٹنگ کے بعد مسٹر داس نے کہا کہ گزشتہ سال کورونا کے شروع ہونے کے بعد سے یہ مانیٹری پالیسی کا 12 واں اعلان ہے اور اس دوران 100 سے زائد اقدامات کیے گئے ہیں۔ معیشت آہستہ آہستہ پٹری پر آ رہی ہے۔
(یو این آئی)