ETV Bharat / bharat

'جموں و کشمیر سے متعلق امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں' - تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کو بحال

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

'جموں و کشمیر سے متعلق امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں'

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:40 AM IST

بدھ کے روز امریکہ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیاء بیورو کے ایک ٹویٹ جس میں فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کا خیرمقدم کیا گیا تھا، کے سوال کے جواب میں کہا کہ 'میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ خطے میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔'

اس سے قبل امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے جنوبی اور وسطی ایشیا بیورو کو ٹویٹ میں لکھا تھا: 'ہم بھارت کے جموں و کشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ کے دوبارہ آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ مقامی باشندوں کے لئے ایک اہم قدم ہے اور ہم جموں و کشمیر میں معمولات کی بحالی کے لئے جاری سیاسی اور معاشی پیشرفت کے خواہاں ہیں۔'

جموں و کشمیر کے پورے مرکزی علاقے میں 5 فروری کو تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کو بحال کیا گیا۔ 5 اگست 2019 میں فور جی کو معطل کیا گیا تھا۔

ٹویٹر سے ہندوستان میں کچھ اکاؤنٹس بند رکھنے سے متعلق ایک سوال پر پرائس نے کہا کہ 'ہم جمہوری اقدار کی حمایت کے لئے پرعزم ہیں۔ بشمول اظہار رائے کی آزادی۔ میرے خیال میں جب ٹویٹر کی پالیسیوں کی بات آتی ہے تو ٹویٹر ہی اس کا بہتر جواب دے سکتا ہے۔'

اسی طرح کے سوال کے جواب میں وہائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے اپنی روز مرہ کی نیوز کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'یقینا ہمیں ہمیشہ ہی اظہار آزادی، آزادیٔ رائے سے متعلق دنیا بھر میں ہونے والے کریک ڈاؤن کے بارے میں خدشات لاحق ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.