نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے اور مسلسل گرنے کے باوجود مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے بدھ کو بھی اس کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ 0.54 فیصد گر کر 92.67 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.57 فیصد کے دباؤ کے ساتھ 86.81 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ no change in petrol diesel prices
گھریلو سطح پرآئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرتمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Stock Market Ends Higher گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر | پٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 روپے فی لیٹر | 89.62 روپے فی لیٹر |
ممبئی | 106.31روپے فی لیٹر | 94.27روپے فی لیٹر |
کولکاتہ | 106.03روپے فی لیٹر | 92.76روپے فی لیٹر |
چنئی | 102.63روپے فی لیٹر | 94.24روپے فی لیٹر |
یو این آئی