ETV Bharat / bharat

NMC Denies AMU's Request To Increase MBBS Seats جے این میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کو بڑھانے کی تجویز مسترد

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 8:07 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں ایم بی بی ایس کی داخلہ سیٹ 150 سے 200 کرنے کی تجویز کو منظوری مل گئی تھی لیکن میڈیکل کالج کے معائنہ کے دوران ملی خامیوں کے سبب نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے سیٹ بڑھانے والی تجویز کی منظوری کو مسترد کر دیا۔ NMC Denies AMU's Request To Increase MBBS Seats

NMC Denies AMU's Request To Increase MBBS Seats
اے ایم یو کے جے این ایم سی میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کو بڑھانے کی تجویز مسترد

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل (جے این ایم سی) میں ایم بی بی ایس کی کُل 150 سیٹوں پر داخلے ہوتے ہیں، جس کو بڑھا کر 150 سے 200 کرنے کی تجویز نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کو بھیجی گئی تھی، جس کو این ایم سی نے منظوری بھی دے گئی تھی لیکن عید الضحٰی سے دو روز قبل جمعہ کے روز این ایم سی کے جے این ایم سی کے معائنہ کے دوران کچھ خامیاں ملی جس کے بعد این ایم سی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں بڑھائی گئی ایم بی بی ایس کی سیٹوں والی تجویز کو مسترد کردیا گیا۔NMC Denies AMU's Request To Increase MBBS Seats

اس معاملے پر جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر راکیش بھارگوا نے کہا کہ کمیشن کی ٹیم میڈیکل کالج کا معائنہ کرنے آئی تھی۔ معائنے کے دوران جن کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، ان کو دور کیا جا رہا ہے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن نے جے این میڈیکل کالج کو 3 ماہ کا وقت دیا ہے۔ مختصر یہ کہ کمیشن کے معائنہ کے دوران خامیوں پر پرنسپل سفائی دیتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: AMU Alumnus Appointed Judge اے ایم یو کے سابق طالب علم کولکاتا ہائی کورٹ میں جج مقرر

وہیں اے ایم یو کے سابق طالب علم راجہ بھائیہ نے بتایا کہ جے این میڈیکل کالج میں آئے دن لوگوں کے مسائل سامنے آتے رہتے ہیں، جس کے بارے میں نے کمیشن کو شکایت کی تھی۔ ہم نے بلڈ بینک میں لاپرواہی کے مسئلے کو بھی اٹھایا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 لوگوں کو ملازمت سے برخاست کردیا تھا۔ راجا بھائیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے گاؤں سے میڈیکل کالج میں آنے والے غریب لوگوں کو علاج کے دوران پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ڈاکٹر، مریضوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کرتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.