ETV Bharat / bharat

نتیش کمار میں وزیراعظم بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود: غلام رسول بلیاوی

گزشتہ دنوں جنتا دل یونائیٹڈ کی قومی کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے، جس میں سب سے اہم فیصلہ نتیش کمار کو وزیراعظم مٹیریل کے طور پر پیش کیا جانا ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا کہ نتیش کمار میں وزیر اعظم بننے کے تمام تر صلاحیتیں اور صفات موجود ہیں۔ باوجود اس کے ابھی وہ اس عہدہ کے دعویدار نہیں ہیں۔ لوگوں میں یہ کنفیوژن پیدا نہ ہو اس لئے یہ بات واضح طور پر کہی جا رہی ہے۔

MLC Gulam Rasool Baliyawi
غلام رسول بلیاوی
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 8:14 PM IST

پٹنہ : نتیش کمار کو وزیر اعظم میٹیریل بتائے جانے کے بعد سے مخالف پارٹیوں نے اس بیان کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار وزیراعظم نہیں بلکہ اب وزیر اعلیٰ میٹیریل بھی نہیں ہیں۔

ویڈیو

ادھر جے ڈی یو کے سینئر لیڈر و ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کو وزیر اعظم میٹیریل بتائے جانے کے بعد سے مخالف پارٹیوں کے لیڈران کو پیٹ میں درد کیوں ہو رہا ہے؟ نتیش کمار بہار کو جس ترقی کی اونچائی پر لے گئے وہ بہار کی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ پورے ہندوستان کا جائزہ لے لیں نتیش کمار کی طرح صاف شبیہ اور سنجیدہ مزاج لیڈر خال خال ہی ملے گا۔ نتیش کمار کے پاس ایک ویزن ہے۔ بہار کے ساتھ ملک کو ترقی پر لے جانے کی ہمیشہ ان کی کوشش رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم مسائل پر آر ایس ایس رہنما اندریش کمار سے خاص بات چیت

غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ ہمیں یہ حق ہے کہ ہم اپنے لیڈر کی خوبیوں کے بنا پر انہیں وزیراعظم کے طور پر پیش کریں مگر فی الحال وہ اس کے دعویدار نہیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات سے این ڈی اے اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ہمارا اتحاد پوری مضبوطی کے ساتھ 2024 تک چلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.