ETV Bharat / bharat

Nitish and Lalu meet Sonia Gandhi نتیش اور لالو کی سونیا گاندھی سے ملاقات - نتیش کمار اور لالو پرساد یادو دہلی پہنچے

نتیش کمار اور لالو پرساد یادو نے بی جے پی کے خلاف اپوزیشن اتحاد میں مصروف ہیں، انہوں نے آج کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ یہ پہلے سے طے شدہ میٹنگ تھی جس کے لیے راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر لالو یادو نے پٹنہ میں پہلے ہی کہا تھا کہ وہ اور نتیشکمار سونیا گاندھی سے ملیں گے۔ Nitish and Lalu meet Sonia Gandhi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 8:26 PM IST

نئی دہلی: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف اپوزیشن اتحاد میں مصروف ہیں، نے آج یہاں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ واضح رہے کہ نتیش کمار اور یادو نے سونیا گاندھی سے 2024 کے عام انتخابات میں اپوزیشن کے اتحاد اور موجودہ سیاسی ماحول کے بارے میں بات کی ہے۔ دونوں لیڈروں کی گاندھی سے ملاقات پہلے سے طے تھی۔Nitish and Lalu meet Sonia Gandhi

سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد جنتا دل یو لیڈر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ 'ہم دونوں نے ایک ساتھ میڈم سے بات کی ہے۔ ہم سب کو متحد ہو کر قوم کے لیے کام کرنا ہے۔ بی جے پی کو ہٹانا ہوگا اور ملک کو بچانا ہوگا۔ ملک میں آمریت بڑھ رہی ہے۔'

یہ پہلے سے طے شدہ میٹنگ تھی جس کے لیے راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر لالو یادو نے پٹنہ میں پہلے ہی کہا تھا کہ وہ اور نتیشکمار سونیا گاندھی سے ملیں گے۔ دونوں رہنما عام انتخابات کے لیے تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے دونوں رہنما آج ہریانہ میں تھے جہاں انہوں نے سابق نائب وزیر اعظم دیوی لال کے 109ویں یوم پیدائش پر منعقد 'سمان دیوس ریلی' میں شرکت کی۔ اس ریلی کا اہتمام دیوی لال کے بیٹے اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے سربراہ اوم پرکاش چوٹالہ نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah slams Nitish Kumar بہار دورے پر امت شاہ نے نیتیش پر زبانی حملہ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.