ETV Bharat / bharat

Bharatmala Project نتن گڈکری نے بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت قومی شاہرہ 753 ایل کو چار لینوں میں تبدیل کرنے کو منظوری دی

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، 784.35 کروڑ روپئے کے بقدر کے بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت مہاراشٹر میں جلگاؤں اور مدھیہ پردیش میں برہان پور ضلع سے ہوکر گزرنے والی قومی شاہراہ 753 ایل کے مکتائی پور سیکشن تک شاہپور بائی پاس کو چار لینوں میں تبدیل کرنے کی منظوری کے بارے میں اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ بورے گاؤں بزرگ سے مکتائی نگر تک مکمل سڑک کے چار لینوں میں تبدیل ہونے کے بعد، اندور سے چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) جانے والے ٹریفک کو اس راستے سے موڑ دیا جائے گا۔Bharatmala Project

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 8:58 PM IST

نئی دہلی: سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، 784.35 کروڑ روپئے کے بقدر کے بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت مہاراشٹر میں جلگاؤں اور مدھیہ پردیش میں برہان پور ضلع سے ہوکر گزرنے والی قومی شاہراہ 753 ایل کے مکتائی پور سیکشن تک شاہپور بائی پاس کو چار لینوں میں تبدیل کرنے کی منظوری کے بارے میں اطلاع دی۔Nitin Gadkari approves conversion of NH 753L

گڈکری نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا راستہ جغرافیائی اعتبار سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع اور مہاراشٹر کے جل گاؤں ضلع سے ہوکر گزرتا ہے۔ موجودہ 2 لینوں والا کیریج وے قومی شاہراہ 753 ایل کا ایک حصہ ہے جو پاہور کے نزدیک قومی شاہراہ 753 ایف کے ساتھ جنکشن سے شروع ہوتا ہے ، جو مہاراشٹر میں جامنیر، بوڈواڈ، مکتائی نگر سمیت مدھیہ پردیش میں برہان پور اور کھنڈوا کے نزیک قومی شاہراہ 347 بی کے ساتھ جنکشن پر ختم ہوتا ہے۔پروجیکٹ کے راستے میں داپورا، اِچھّاپور اور مکتائی نگر میں اہم مقامات پر بائی پاس کا انتظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورے گاؤں بزرگ سے مکتائی نگر تک مکمل سڑک کے چار لینوں میں تبدیل ہونے کے بعد، اندور سے چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) جانے والے ٹریفک کو اس راستے سے موڑ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Nitin Gadkari Approves Projects نتن گڈکری نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے لیے 573.13 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری دی

Union Minister Nitin Gadkari گڈکری نے سلی گڑی میں تین پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.