نئی دہلی: مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی بورڈ سے باہر کر دیا گیا ہے اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا اور مرکزی وزیر سربانند سونووال کو شامل کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج یہاں ایک ریلیز میں بتایا کہ پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا نے بی جے پی کا 11 رکنی نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے۔Gadkari, Shivraj out of BJP's Parliamentary Board
ریلیز کے مطابق نئے اراکین میں بی جے پی کے صدر نڈا کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس یدیورپا، مرکزی وزیر اور آسام کے سابق وزیر اعلی سونووال، جنرل سکریٹری کے لکشمن، اقبال سنگھ لال پورہ، قومی سکریٹری محترمہ سدھا یادو، طویل عرصے سے حاشیہ پر چل رہے سابق مرکزی وزیر ستیہ نارائن جاٹیہ اور بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش شامل ہیں۔ سبکدوش ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے ارکان گڈکری اور چوہان کو نئے پارلیمانی بورڈ میں جگہ نہیں ملی ہے۔ نئے پارلیمانی بورڈ میں ریاستوں میں قیادت کرنے والے کسی بھی رکن کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس
یو این آئی