ETV Bharat / bharat

نتیش کمار آج ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی کا حلف لیں گے

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 6:58 AM IST

اتوار کو این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں رہنما منتخب کیے جانے کے بعد نتیش کمار راج بھون پہنچے اور انہوں نے بہار کے گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔

نتیش کمار آج ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی کا حلف لیں گے
نتیش کمار آج ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی کا حلف لیں گے

بہار میں این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے رہنما منتخب کیے گئے جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار آج ساتویں بار وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیں گے، موصولہ اطلاعات کے مطابق آج شام ساڑھے چار بجے وہ حلف لیں گے۔

اتوار کو این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں رہنما منتخب کیے جانے کے بعد نتیش کمار راج بھون پہنچے اور انہوں نے بہار کے گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔

حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے بعد جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار نے کہا 'گورنر کو حمایتی خط سونپ دیا گیا ہے، انہوں نے اسے قبول کیا ہے اور مجھے وزیر اعلی نامزد کیا ہے، ساتھ ہی نتیش کمار نے کہا کہ حلف کون لے گا، اس بارے میں جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔

اسی دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا 'این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب ہوا ہے، نتیش کمار کو متفقہ طور پر این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا ہے۔'

اس سے قبل وزیر دفاع راجناتھ سنگھ قانون ساز پارٹی کے ایک اہم اجلاس کے لیے پٹنہ پہنچے تھے، راجناتھ سنگھ مرکزی مبصر کی حیثیت سے این ڈی اے کے اجلاس میں شامل ہوئے، ان کی موجودگی میں حتمی فیصلہ لیا گیا۔

واضح ہو کہ بہار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 74 ارکان اسمبلی نے کامیابی حاصل کی ہے، ایسی صورتحال میں پارٹی کے رہنما پُراعتماد ہیں۔

اس سے قبل بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر کے انچارج سریش رنگتہ نے بتایا تھا کہ ریاستی دفتر میں قانون ساز پارٹی کا اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور قانون ساز کونسلر کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایک طرف جہاں مقننہ پارٹی کے رہنما کا انتخاب ہونا ہے، وہیں دوسری طرف قانون ساز پارٹی کا رہنما بھی منتخب ہونا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.