ETV Bharat / bharat

نیتا امبانی نے نصف آبادی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ہر سرکل‘لانچ کیا - خواتین

بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے خاص طور پر خواتین کیلئے بنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو لانچ کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا اولین ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد خواتین کو تفویض اختیارات اور عالمی سطح پر خواتین کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ شراکت داری، نیٹ ورکنگ اور باہمی تعاون کیلئے ’ہر سرکل‘ پلیٹ فارم خواتین کو ایک محفوظ ذریعہ فراہم کرے گا۔

Nita Ambani launches 'Her Circle' digital platform
نیتا امبانی نے نصف آبادی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ہر سرکل‘لانچ کیا
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 9:44 AM IST

Updated : Mar 8, 2021, 10:52 AM IST

ہر سرکل‘ کو خواتین کو عالمی ڈیجیٹل گروپ کے طور پر بنایا گیا ہے۔ اس کا آغاز ہندوستانی خواتین کے ساتھ ہوگا لیکن دنیا بھر کی خواتین کی شراکت داری کا راستہ بھی کھلا رہے گا۔ یہ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، جو ہر عمر اور مالی سماجی پس منظر والی خواتین کی بڑھتی ضرورتوں، ان کی توقعات اور خوابوں کو پورا کرے گا۔

ہر سرکل، ڈیسک ٹاپ اور موبائل پر کھلنے والی ویب سائٹ ہے۔ یہ گوگل پلے سٹور اور مائی جیو ایپ سٹور پر مفت دستیاب ہے۔ ہر سرکل میں یوزرس فری رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ ابھی یہ ویب سائٹ انگریزی میں دستیاب ہے بعد میں دیگر ہندوستانی زبانوں میں اسے لانچ کیا جائے گا۔

لانچ کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا ’’جب خواتین ، خواتین کا دھیا ن رکھتی ہیں تو غیر معمولی چیزیں ہوتی ہیں! میں زندگی بھر مضبوط خواتین سے گھری رہی، جن سے میں نے ہمدردی، نرم روی اور مثبت سوچ سیکھا اور بدلے میں وہی سبقمیں نے دوسروں کو دینے کی کوشش کی۔ میں نے گیارہ لڑکیوں کے گھر میں پرورش پائی، جہاں مجھے خود پر یقین کرنا سکھایا گیا۔ مجھے اپنے خوابوں کو شرمند ہ تعبیر کرنے کیلئے بلا شرط پیار اور اعتماد اپنی بیٹی ایشا سے ملا۔ اپنی بہو شلوکا سے میں نے ہمدردی اور صبر سیکھا۔ چاہے وہ ریلائنس فاونڈیشن میں میرے ساتھ کام کرنے والی خواتین ہوں یا قومی اور بین الاقوامی خواتین لیڈر، ہمارے مشترکہ تجربات نے مجھے سکھایا ہے کہ ہماری جدوجہد اور جیت ایک دوسرے کے سے باہم مربوط ہیں۔“

محرمہ نیتا امبانی نے مزید کہا کہ ”مجھے خوشی ہے کہ ہم HerCircle.in کے ذریعہ سے لاکھوں خواتین کی حمایت اور اتحاد کا ایک جامع سرکل بنا سکتے ہیں ۔ جس میں ہر خاتون کا استقبال ہوگا۔ 24x7 عالمی نیٹ ورکنگ، ڈیجیٹل انقلاب اور سب کے تعاون سے ’ہر سرکل‘ سبھی تہذیبوں، کمیونٹیوں اور ملکوں کی خواتین کے خیالات اور پہل کا استقبال کرے گا۔ برابری اور سسٹر ہوڈ اس پلیٹ فارم کی خاصیت ہوگی۔“

ہر سرکل خواتین سے متعلق مواد فراہم کرنے کیلئے ون۔ سٹاپ ڈیسٹی نیشن ہوگا۔ یہ پرکشش اور خواتین ترقی کے مواد سے بھرپور ہوگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ سے خواتین کو ایک دوسرے سے جڑ سکیں گی۔ یہاں ویڈیو دیکھے جا سکیں گے۔ ساتھ ہی فنانس، کام شخصیت سازی، کمیونٹی سروس، خوبصورتی، فیشن، تفریح کے مضمون پڑھے جا سکیں گے۔ خواتین کی پبلک لائف میں سرگرم بھاگیداری کو کور کرنے مضمون بھی یہاں ملیں گے۔

پلیٹ فارم پر ریلائنس کا سپیشل پینل خواتین کو صحت، بہبود، تعلیم، صنعتکاری ، فنانس، خیر سگالی اور قیادت پر مفت صلاح دے گا۔ اپ سکلنگ اور جاب سیکشن میں پروفائل کے مطابق نوکری کے موقع بھی میسر ہونگے۔ خواتین ڈیجیٹل کورسوں کے ذریعہ سے کامیاب کاروباری بننے کے گر بھی یہاں سیکھ سکتی ہیں۔ ہرسرکل کا سوشل نیٹ ورکنگ حصہ صرف اور صرف خواتین کیلئے ہی ہوگا۔ جبکہ ویڈیو اور آرٹیکل والا سیکشن سبھی کیلئے کھلے رہے گا۔ سوشل نیٹ ورکنگ صرف خواتین کیلئے ہی ریزروڈ ہونے کی وجہ سے خواتین بغیر جھجھک نئے دوست بناسکیں گی اور سوال پوچھ سکیں گی۔ فنانش انتظام اور صحت سے متعلق سوالات کیلئے خصوصی چیٹ روم بنایا گیا ہے۔ فٹنس، حمل اور پیرنٹنگ سے متعلق مضامین کیلئے ایک خاص ’ہر گڈ ہیبٹ ایپ ٹریکر‘ بھی اس میں دستیاب ہوگا۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 8, 2021, 10:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.