ETV Bharat / bharat

HIV Positive Cases In Punjab پنجاب میں 90 ہزار ایچ آئی وی پازیٹیو کیسز - پنجاب میں ایچ آئی وی کیسز

پنجاب کے ریاستی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر چیتن سنگھ جوڑا ماجرا نے عالمی ایڈز ڈے کے موقع پر کہا کہ ایچ آئی وی ایک ایسا وائرس ہے جو کسی کو اس وقت تک متاثر نہیں کرتا جب تک کہ کوئی شخص متاثرہ شخص کے رابطے میں نہیں آتا۔ HIV Positive Cases In Punjab

پنجاب میں 90 ہزار ایچ آئی وی پازیٹیو
پنجاب میں 90 ہزار ایچ آئی وی پازیٹیو
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 7:11 PM IST

موہالی: ملک میں ایچ آئی وی پازیٹیو لوگوں کی تعداد 24 لاکھ سے زیادہ ہے اور پنجاب میں نوے ہزار کے قریب ہے۔ یہ معلومات ریاستی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر چیتن سنگھ جوڑا ماجرا نے عالمی ایڈز ڈے کے موقع پر ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی، صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کی طرف سے منعقد ریاستی سطح کے پروگرام میں دی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال اس دن کا تھیم برابری ہے۔ ہر ایک کو برابری کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق ہے، اس لیے ہم سب کو ان عدم مساوات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جو ایڈز کو روکنا مشکل بناتی ہیں۔Ninety thousand hiv positive cases in Punjab

مزید پڑھیں:۔ Awareness Programme on World Aids Day عالمی یوم ایڈز کے موقع پر شعور بیداری پروگرام

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی ایک ایسا وائرس ہے جو کسی کو اس وقت تک متاثر نہیں کرتا جب تک کہ کوئی شخص متاثرہ شخص کے رابطے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایچ آئی وی کا پہلا کیس 1986 میں سامنے آیا تھا اور اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ مرض اتنا بڑا مسئلہ بن جائے گا۔ آج یہ بیماری ایچ آئی وی کے ساتھ رہنے والے مریضوں کے لیے ایک مسئلہ ہے، اس کے ساتھ سماجی اور معاشی مسائل میں اضافہ کررہا ہے۔ وزیر نے بتایا کہ ملک میں تقریباً 24 لاکھ ایک ہزار ایچ آئی وی پازیٹیو ہیں۔ پنجاب میں 89 ہزار 979 ایچ آئی وی پازیٹیو مریض ہیں جنہیں ادویات کے لیے اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی (اے آر ٹی) سے جوڑا جا رہا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.