بیجنگ: چینی شہر تانگشان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں کچھ مردوں کو خواتین پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس معاملے میں نو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چین سے یہ ویڈیو سامنے آتے ہی ملک میں صنفی تشدد کا معاملہ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ سب اس وقت شروع ہوا جب یہاں کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک شخص نے ایک لڑکی کے پیچھے اپنا ہاتھ رکھا اور لڑکی نے فوراً اسے دور دھکیل دیا۔ Chinese police arrest nine after women attacked at restaurant
اس کے بعد دونوں کے درمیان بحث اور ہاتھا پائی ہوئی۔ اس دوران لڑکی کے زمین پر گرنے کے بعد بھی اس پر حملہ جاری رہا۔ دوسری طرف کچھ اور مردوں نے مل کر لڑکی کے ساتھ کھانا کھانے ریستوران آئے۔ لوگوں کے ساتھ بھی مارپیٹ شروع کردی۔ ویڈیوکے وائرل ہوتے ہی یہ چین کے مائیکروبلاگنگ سائٹ ویبو پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوعات کی فہرست میں ٹاپ چھ پرآپہنچا۔ حملے کا شکارہوئی دونوں خواتین کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے، جب کہ مزید دو افراد کو شدید چوٹیں آئی ہے۔ شمالی ہیبی صوبے کے تانگشان میں پولیس نے کہا کہ انہوں نے پرتشدد حملے کے سلسلے میں نو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Woman Attacked in Land Dispute: مالدہ میں زمین تنازعہ میں خاتون پر حملہ کرنے کا الزام
یو این آئی