ETV Bharat / bharat

Firing In Pakistan: پاکستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں نو افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں، جس میں نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔Firing In Pakistan

پاکستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں نو افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 11:04 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں نو افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے کے شہر کالا شاہ کاکو میں بدھ کو نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ میں چار افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق شرپسندوں نے کار روک کر اس پر فائرنگ شروع کردی جس سے کار میں سوار چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔Nine killed in firing in pakistan

مزید پڑھیں:۔ پاکستان میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح کا ایک اور واقعہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے قصبے احمد پور شرقیہ میں سامنے آیا ہے، جس میں مسافر وین پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں کم از کم پانچ افراد مارے گئے۔ ریسکیو کارکنوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ سڑک کے درمیان میں ہوئی۔ پانچ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.