ETV Bharat / bharat

Nikhat Zareen Wins Gold: شاباش نکہت! نکہت زرین نے ورلڈ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا - ورلڈ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ

بھارتی باکسر نکہت زرین نے تاریخ رقم کرتے ہوئے خواتین باکسنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے بھارت کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ان کی اس کامیابی پر وزیر داخلہ امت شاہ نے مبارکباد پیش کی۔ Nikhat Zareen Wins Gold At Women World Boxing Championship

Nikhat Zareen Wins Gold: بھارتی باکسر نکہت زرین نے ورلڈ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا

author img

By

Published : May 19, 2022, 9:35 PM IST

Updated : May 19, 2022, 10:41 PM IST

بھارتی باکسر نکہت زرین نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ترکی میں جاری خواتین کی باکسنگ ورلڈ چیمپئن شپ Women World Boxing Championship میں سنسنی خیز جیت درج کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تاریخ میں بھارت کی پانچویں گولڈ میڈلسٹ بن گئی ہیں اور انہوں نے ایم سی میری کوم کی برابری کر لی ہے۔ وہ جونیئر کیٹیگری میں عالمی چیمپئن بن گئی ہیں۔ Nikhat Zareen Wins Gold At Women World Boxing Championship

وہیں نکہت زرین کی اس کامیابی پر وزیر داخلہ امت شاہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کو بھارت کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔ آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔

وزیر داخلہ امت شاہ  نے مبارکباد پیش کیا
وزیر داخلہ امت شاہ نے مبارکباد پیش کیا

بھارتی باکسر نے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے 52 کلوگرام وزن کے زمرے میں تھائی لینڈ کی جوتاماس جیتپونگ کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زرین چھ بار کی چیمپئن ایم سی میری کوم، سریتا دیوی، جینی آر ایل اور لیکھا کے سی کے ساتھ عالمی ٹائٹل جیتنے والی پانچویں بھارتی خاتون باکسر بن گئی ہیں۔ خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارتی خاتون باکسر نکہت زرین نے بھارت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ شاندار کھیل کے دم پر فائنل میں جگہ بنانے والی اس باکسر نے ملک کو گولڈ میڈل دلایا۔ نکہت کا فائنل میں تھائی لینڈ کی جوتاماس جیتپونگ سے مقابلہ ہوا، جس میں انہوں نے یکطرفہ 5-0 سے جیت درج کیا۔ Nikhat Zareen Wins Gold

واضح رہے کہ پہلے راؤنڈ میں بھارتی اسٹار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے باکسر کو کڑی ٹکر دی۔ بھارتی باکسر نکہت زرین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنتے ہوئے تمام ججوں کو متاثر کیا۔ پہلے راؤنڈ کے بعد، جہاں نکہت کو تمام ججوں سے 10 پوائنٹس ملے۔ وہیں جوٹامس کو نو پوائنٹس ہی ملے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز استنبول میں منعقدہ اس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں نکہت نے برازیلین باکسر کیرولین ڈی المیڈا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔ Women World Boxing Championship

Last Updated : May 19, 2022, 10:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.