ETV Bharat / bharat

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 8:20 AM IST

Updated : Aug 8, 2021, 12:47 PM IST

قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تازہ چھاپہ مار کاروائیاں انجام دیں۔

nia raids various areas of the kashmir valley
این آئی اے نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارا

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ وادی میں ممنوعہ تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک نیا کیس درج کیا گیا ہے جس کے بعد یہ چھاپہ ماری کی گئی۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چالیس سے زائد مقامات پر این آئی اے کی جانب سے چھاپہ مارا گیا اور اس کاروائی میں سی آر پی ایف کے علاوہ جے ای آئی کے سینئر افسر بھی شامل رہے۔

وہیں، نوگام علاقے میں قائم فلاح العالم ٹرسٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ شوپیان ضلع کے ملڈیرہ اور نادی گام علاقے میں بھی دو جگہوں پر چھاپہ مارا گیا۔

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

اس کے علاوہ پلوامہ کے رانزی پورہ اور کاکاپورہ میں بھی این آئی اے نے چاپہ مارا۔

بڈگام

قومی تحقیقاتی ایجنسی، این آئی اے کی جانب سے آج جموں کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق این آئی اے کی جانب سے جموں و کشمیر کے چالیس سے زائد مقامات پر یہ چھاپہ مار کاروائی انجام دی گئی۔

اس کاروائی میں این آئی اے کی ٹیم کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس بھی شامل تھی۔

بڈگام

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں کشمیر کے خلاف ایک نیا کیس درج کیا گیا ہے جس کے بعد اب اس تنظیم سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد ہونے کے باوجود یہ تنظیم سرگرم ہے اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے یہ کاروائی کی جا رہی ہے۔

سرینگر

اگر بات سرینگر کی کریں تو یہاں صورہ، نوگام، بمنہ، ہارون اور لال بازار علاقوں میں چھاپہ ماری ہوئی۔

وہیں، ضلع بڈگام کے سوئبگ اور شولی پورہ علاقوں میں بھی چھاپہ ماری ہوئی۔ ادھر شمالی کشمیر اور جنوبی کشمیر کے بھی مختلف مقامات ہر چھاپہ ماری ہوئی اور جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔

کوکرناگ

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کے روز جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کے تقریباً 45 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں حلقہ انتخاب این آئی اے نے کوکرناگ کے مشتاق احمد وانی ولد غلام حسن وانی، نزیر احمد رینا ولد غلام رسول ساکینہ لوہر سینزی اور فاروق احمد خان ولد محمد یاقوب خان ساکینہ سند براری کوکرناگ، جبکہ بدورہ اچھہ بل کے آفتاب میر اور کھرم درگا کے احمدللہ پرے کے مکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

بارہمولہ

بارہمولہ

شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبہ کے ارم پورہ میں بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے اوقاف اسلامیہ کے صدر بارہمولہ عبدالرحمٰن شالہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

گاندربل

قومی تحقیقاتی ایجنسی یعنی این آئی اے کی طرف سے گاندربل کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کی گئی۔

گاندربل

اطلاع کے مطابق گاندربل کے بٹہ ونیہ، صفاپورہ، مینگام اور دیگر علاقوں میں این آئی اے کی ٹیمیں پہنچی اور ان کے ہمراہ جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی کے دستے بھی شامل تھے۔

Last Updated : Aug 8, 2021, 12:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.