ETV Bharat / bharat

NIA Raids این آئی اے نے ملک کی آٹھ ریاستوں میں چھاپے مارے - گینگسٹر ٹیرر فنڈنگ ​​کیس

این آئی اے نے گینگسٹر ٹیرر فنڈنگ ​​کیس کے سلسلے میں ملک بھر میں 70 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے نے بیک وقت پنجاب، دہلی، چندی گڑھ، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش، گجرات اور مدھیہ پردیش کے 70 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔NIA raids in gangster terror funding case

این آئی اے نے ملک کی آٹھ ریاستوں میں چھاپے مارے

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 10:18 AM IST

دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح بڑی کارروائی کی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ملک کی آٹھ ریاستوں میں 70 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق این آئی اے کی ٹیم پنجاب، ہریانہ، راجستھان، دہلی، چندی گڑھ، اتر پردیش، گجرات اور مدھیہ پردیش میں 70 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کارروائی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے گینگسٹر ٹیرر فنڈنگ اور اس کے مجرمانہ سنڈیکیٹ کے خلاف درج کیس کے سلسلے میں کی ہے۔ معلومات کے مطابق این آئی اے کی ٹیم گینگسٹر اور ان کے مجرمانہ سنڈیکیٹ کے خلاف درج کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پنجاب میں 30 سے ​​زیادہ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ بتا دیں کہ گینگسٹر نیٹ ورک پر این آئی اے کے چھاپے کا یہ چوتھا دور ہے۔ اس سے پہلے بھی این آئی اے کئی بار کارروائی کر چکی ہے۔

  • NIA conducts searches and raids at 70 + places in Punjab, Haryana, Rajasthan, Delhi, Chandigarh, Uttar Pradesh, Gujarat and Madhya Pradesh.

    This is regarding a case registered by NIA against gangster and their criminal syndicate. pic.twitter.com/5XqES1ju04

    — ANI (@ANI) February 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ NIA Raids این آئی اے کی تمل ناڈو، کیرالہ اور کرناٹک میں چھاپے ماری جاری

گینگسٹر اور ان کے مجرمانہ سنڈیکیٹ کے خلاف این آئی اے کے ذریعہ درج کیس کے سلسلے میں این آئی اے کے چھاپے جاری ہیں۔ ہریانہ کے جمنا نگر کے آزاد نگر میں واقع ایک مکان پر چھاپہ ماری جاری ہے۔ اس کے پیش نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کو مبینہ ٹرر فنڈنگ ​​کیس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف ائی) کے دفاتر پر چھاپہ مارا تھا۔ این آئی اے نے راجستھان میں سات مقامات پر پی ایف آئی ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے اور اس کے کئی ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.