ETV Bharat / bharat

NIA Raids In Kerala این آئی اے نے پی ایف آئی کے متعدد دفاتر پر چھاپے

ریاست کیرالہ کے متعدد مقامات پر این آئی اے نے چھاپے مارے۔ این آئی اے نے پی ایف آئی کیڈرس سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کے کملیکس اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے۔ NIA Raids In Kerala

این آئی اے نے پی ایف آئی کے متعدد دفاتر پر چھاپے

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 9:37 AM IST

Updated : Dec 29, 2022, 1:20 PM IST

کیرالہ کے متعدد مقامات پر این آئی اے نے چھاپے مارے

ترواننت پورم: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کیس کے سلسلے میں جمعرات کو کیرالہ کے 56 مقامات پر چھاپے مارے۔ پی ایف آئی کیڈرس سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کے کملیکس اور دفاتر میں ابھی بھی تلاشی جاری ہے۔ رواں سال ستمبر میں وزارت داخلہ نے پی ایف آئی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا۔ جمعرات کے اوائل میں این آئی اے نے ریاستی پولیس کے ساتھ ملکر پی ایف آئی کیڈرس کے چھاپے مارے شروع ہوئے۔ ان کیڈرس پر سنجیت (کیرالہ، نومبر 2021)، وی-راملنگم (تامل ناڈو، 2019)، نندو (کیرالہ، 2021)، ابھیمنیو (کیرالہ، 2018)، بیبن (کیرالہ، 2017)، شرتھ (کامٹک، 2017)، آر۔ کمار (تمل ناڈو، 2016) سمیت کئی افراد کے قتل کا الزام ہے۔NIA raids multiple locations linked to PFI in Kerala

این آئی اے نے رواں برس سے اب تک پی ایف آئی کیڈرس کے خلاف ملک بھر میں 150 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ریاست کے ملاپورم ضلع میں مشتبہ افراد کے رہائشگاہ ودفاتر پر تلاشی لی گئی۔ اس دوران ڈیجیٹل آلات اور دستاویزات برآمد ہوئے۔ اس سے قبل 22 ستمبر کو ملک بھر میں 39 مقامات پر پی ایف آئی کے دفاتر کی تلاشی لی گئی تھی۔ اس معاملے میں اب تک 20 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ NIA Raids in Karnatka کرناٹک کے کئی مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

واضح رہے کہ قومی درالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے منسلک ایک کیس کے سلسلے میں یو اے پی اے اور تعزیرات ہند کی سخت دفعات کے تحت دہلی پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے گئے آٹھ افراد کو ضمانت دے دی ہے۔ دہلی پولیس نے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں انہیں گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر 5 سال کی پابندی عائد کی تھی۔ اس سے قبل دہلی پولیس نے بھی 50 مقامات پر چھاپے مارے اور مرکزی ایجنسیوں کے انپٹ کے ساتھ پی ایف آئی سے منسلک 32 افراد کو گرفتار کیا۔

Last Updated : Dec 29, 2022, 1:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.