ETV Bharat / bharat

لشکر طیبہ کے تین اراکین کو دس سال قید کی سزا

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 3:44 PM IST

ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے لشکر طیبہ کے تین اراکین کو ناندیڑ میں ایل ای ٹی ماڈیول کے مقدمہ میں دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

لشکر طیبہ کے تین اراکین کو دس سال قید کی سزا
لشکر طیبہ کے تین اراکین کو دس سال قید کی سزا

ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے لشکر طیبہ کے تین اراکین کو ناندیڑ میں ایل ای ٹی ماڈیول کے مقدمہ میں دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

این آئی اے کی خصوصی عدالت کے ترجمان نے بتایا کہ محمد مزمل کو یو اے پی اے اور آئی پی سی کی کئی دفعات اور اسلحہ ضبطی کی دفعات کے علاوہ 5 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ محمد صادق اور محمد اکرم کو بھی دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

ابتدائی طور پر یہ مقدمہ اے ٹی ایس ممبئی نے 31 اگست 2021 کو آرمس ایکٹس اور دیگر دفعات کے تحت ملزمین کی گرفتاری اور ان کے پاس سے ہتھیاروں کی ضبط کے بعد درج کیا تھا۔

تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ملزمین ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ اور حرکت الجہاد اسلامی (ہوجی) کے اراکین ہیں۔ اس کے بعد 24 جون 2013 کو این آئی اے نے اس کیس کی تحقیقات شروع کیں۔

این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ محمد اکرم سعودی عرب کو ملازمت کے سلسلہ میں بحیثیت ڈرائیور روانہ ہوا۔ اس کی مدد ایک اور شخص حیدرآباد کے متوطن محمد عبدالمجید نے کی جو اس وقت سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں مقیم ہے۔

سعودی عرب میں قیام کے دوران اکرم کو لشکر طیبہ کے کئی ممبروں سے ملوایا گیا جن میں حیدرآباد کے متوطن مفرور صدیق بن عثمان المعروف ابو حنزلہ اور محمد شہید فیصل المعروف استاد جو بنگلور کے ساکن ہیں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اکرم اور دیگر افراد نے ریاض اور دمام میں کئی میٹنگز منعقد کی جس میں بڑے ملک کے کئی حصوں میں ہندو مذہبی رہنماؤں ، سیاسی رہنماؤں ،صحافیوں اور پولیس عہدیداروں کو قتل کرنے کی سازش کی گئی۔

اس کے بعد اکرم کو کئی شہروں بشمول بنگلور ، حیدرآباد اور ناندیڈ میں ان افراد کو قتل کرنے کے لیے بھیج دیا گیا تا کہ معاشرہ میں دہشت پھیل سکے۔ اکرم کو ناندیڈ میں مزمل اور صادق سے اپنے پرانے ساتھیوں کے لیے مناسب اہداف کی نشاندہی کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تینوں نے جون 2012 میں اکرم کے ساتھ عبید الرحمن سے ملاقات کے لیے حیدرآباد کا دورہ کیا تھا تا کہ مناسب اہداف کی نشاندہی کرتے ہوئے حملے کیے جاسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.