ETV Bharat / bharat

Mohsin Ahmad In Judicial Custody: محسن احمد کی عدالتی تحویل میں ایک ماہ کی توسیع - محسن احمد کی ریمانڈ میں توسیع

منگل کو این آئی اے نے عدالت سے محسن احمد کی ریمانڈ میں توسیع کا مطالبہ کیا، جس کے بعد جج دھرمیش شرما نے محسن احمد کو ایک ماہ کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ Mohsin Ahmad In Judicial Custody

محسن احمد کی عدالتی تحویل میں توسیع
محسن احمد کی عدالتی تحویل میں توسیع
author img

By

Published : Aug 16, 2022, 7:58 PM IST

Updated : Aug 16, 2022, 8:14 PM IST

دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے منگل کے روز ملک مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار محسن احمد کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ این آئی اے نے ریمانڈ ختم ہونے پر محسن کو منگل کو عدالت میں پیش کیا، جہاں این آئی اے نے ریمانڈ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ این آئی اے کے جج دھرمیش شرما نے محسن احمد کو ایک ماہ کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ این آئی اے نے محسن کو 6 اگست 2022 کو یوم آزادی سے قبل بٹلہ ہاؤس دہلی سے گرفتار کیا تھا۔ NIA court sends mohsin ahmad to one month judicial custody

ایجنسی نے کہا کہ محسن کو 6 اگست 2022 کو دہلی میں ان کی رہائش گاہ سے بیرون ملک فنڈنگ کو کرپٹو کرنسی کی شکل میں ملک شام و دیگر مقامات پر بھیجنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے محسن کو ان کی موجودہ رہائش گاہ نئی دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے کے جوگا بائی ایکسٹینشن میں تلاشی مہم کے دوران گرفتار کیا۔ این آئی اے نے کہا کہ انہیں آئی ایس آئی ایس کی آن لائن اور زمینی سرگرمیوں سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ NIA Custody of Mohsin Ahmed Extended: پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے محسن احمد کی این آئی اے تحویل میں توسیع کی

ایجنسی نے کہا کہ محسن پر بیرون ملک سے آئی ایس آئی ایس کے لیے فنڈز جمع کرنے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔" انسداد دہشت گردی ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم داعش کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کرپٹو کرنسی کی شکل میں یہ رقوم شام اور دیگر مقامات پر بھیج رہا تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے دار الحکومت دہلی کے بٹلہ ہاؤس سے آئی ایس آئی ایس کا آن لائن پروپیگنڈہ چلانے کے الزام میں محسن احمد کو گرفتار کیا ہے۔ محسن کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔ انہوں نے حال ہی میں بٹلہ ہاؤس کے علاقے میں مکان لیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق تحقیقات کے دوران این آئی اے کو سوشل میڈیا پر محسن کی مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی۔ این آئی اے کو معلوم ہوا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایس کا آن لائن پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں۔ این آئی اے نے بٹلہ ہاؤس میں رات کو دبش دی اور محسن احمد کے خلاف از خود کیس رجسٹرد کرتے ہوئے آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 153 بی کے تحت یو اے پی اے کی سیکشن 18، 18بی، 38، 39، 40 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Last Updated : Aug 16, 2022, 8:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.