ETV Bharat / bharat

Warrant Against Militants کشتواڑ کے تیرہ عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری - warrant against militants

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کشتواڑ ضلع میں عسکریت پسندوں کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے 13 عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

کشتواڑ کے تیرہ عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 9:31 AM IST

کشتواڑ: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے 13 عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے، جو اس وقت سرحد پار سے کام کر رہے ہیں۔ کشتواڑ کے ایس پی خلیل پوسوال نے کہا کہ یہ وارنٹ کشتواڑ پولیس اسٹیشن میں گزشتہ ایک سال میں تعزیرات ہند اور یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت درج عسکریت پسندوں کے مقدمات میں جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشتواڑ پولیس کے چیف تفتیشی افسر نے خصوصی این آئی اے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ عسکریت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور وادی چناب و جموں و کشمیر کے دیگر حصوں میں بدامنی پھیلانے کے الزام میں دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف بھی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرے۔

مزید پڑھیں:۔ Properties of Militant Attached عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ 1990 کی دہائی میں عسکریت پسندی کے عروج کے بعد سے تمام عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں لیکن حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے منسلک 36 ارکان پر مشتمل ایک گروپ، جو سبھی کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف دو مقدمات درج ہیں اور ایک کیس میں یہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.