ETV Bharat / bharat

NIA Raids این آئی اے کی چھاپے ماری کے دوران مشتبہ نوجوان گرفتار - این آئی اے نے نوجوان کو گرفتار کیا

این آئی اے کی ٹیم نے خفیہ چھاپے کے دوران اتر پردیش کے ضلع وارانسی سے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے کے مطابق وارانسی کے کینٹ تھانہ علاقہ کے رضا کالونی کے رہنے والے باسط کلام صدیقی نام کے نوجوان کے بارے میں جانکاری ملنے کے بعد یہ چھاپہ مارا گیا۔ NIA raids in varanasi and delhi

این آئی اے کی چھاپے ماری کے دوران مشتبہ نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 7:06 AM IST

Updated : Oct 20, 2022, 9:47 AM IST

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو وارانسی اور دہلی میں چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ اس دوران ایجنسی نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں باسط کلام صدیقی کو گرفتار کرلیا۔ این آئی اے کا الزام ہے کہ باسط ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے نوجوانوں کی ذہن سازی کرتا تھا، تاکہ ملک میں ناخوشگوار سرگرمیاں انجام دی جا سکیں۔ اسی سلسلے میں ایجنسی نے چھاپے مارے۔ NIA arrested the suspected youth during the raid in varanasi

این آئی اے کی ٹیم نے کا دعویٰ ہے کہ وارانسی کے کینٹ تھانہ علاقہ کے رضا کالونی کے رہنے والے اس نوجوان کے بارے میں این آئی اے کو خفیہ جانکاری ملی تھی۔ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ نوجوان نے کم عمری میں ہی بنارس سے پورے پوروانچل اور اتر پردیش کے نوجوانوں کو اپنی تنظیم سے جوڑ کر مبینہ ملک دشمن سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ این آئی اے نے آئی پی سی کی دفعہ 124 اے، 153 اے اور 153 بی اور یو اے (پی) ایکٹ 1967 کی دفعہ 17، 18، 18 بی، 38، 39 اور 40 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ NIA Conducted Raids این آئی اے نے ملک کی متعدد ریاستوں میں چھاپے ماری کی

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو این آئی اے نے پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور دہلی-این سی آر خطے کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاکہ بھارت اور بیرون ملک میں مقیم عسکریت پسندوں، بدمعاشوں، منشیات کے اسمگلروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا پتہ لگایا جا سکے۔ اس سے پہلے 14 اکتوبر کو این آئی اے نے ڈرون ڈلیوری کیس کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع سمیت مختلف مقامات پر تلاشی لی تھی۔ این آئی اے کے مطابق اس معاملے میں ابھی تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 20, 2022, 9:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.