ETV Bharat / bharat

Live Update پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح، وزیر اعظم نے 75 روپے کا سکہ جاری کیا

لوک سبھا اسپیکر
لوک سبھا اسپیکر
author img

By

Published : May 28, 2023, 9:03 AM IST

Updated : May 28, 2023, 2:06 PM IST

13:35 May 28

آتم نربھر بھارت کے عروج کا گواہ بنے گا نیا پارلیمنٹ ہاؤس

  • #WATCH यह नया भवन हमारे स्वतंत्रता सेनानियों के सपने को साकार करने का साधन बनेगा। यह नया भवन आत्मनिर्भर भारत के सूर्योदय का साक्षी बनेगा। यह नया भवन विकसित भारत के संकल्पों की सिद्धी होते हुए देखेगा: प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी pic.twitter.com/N15KmWIqMf

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) May 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ نئی عمارت ہمارے مجاہدین آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا ذریعہ بنے گی۔ یہ نئی عمارت آتم نربھر بھارت کے عروج کا گواہ بنے گی۔

13:30 May 28

آج نیا بھارت نئے اہداف طئے کررہا ہے: وزیر اعظم مودی

نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج 28 مئی 2023 ایک ایسا مبارک موقع دن ہے۔ ملک آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ میں اس سنہرے لمحے کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ صرف ایک عمارت نہیں ہے، یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی خواہشات کی عکاس ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کا مندر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آج صبح ہی دعائے خیر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میں اس سنہری لمحے کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج نیا بھارت نئے اہداف طے کر رہا ہے۔ نیا جوش ہے، نئی امنگ ہے، نئی سمت ہے، نیا وژن ہے...

13:21 May 28

وزیر اعظم نے 75 روپے کا سکہ جاری کیا

  • प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी ने नए संसद भवन से वित्त मंत्रालय द्वारा तैयार किए गए 75 रुपए के विशेष सिक्के जारी किए। pic.twitter.com/nDqyMvj1xM

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس سے وزارت خزانہ کی طرف سے تیار کردہ 75 روپے کے خصوصی سکے جاری کیے۔

13:19 May 28

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا

  • In this Amrit Kaal, India's prestige in the world has increased. Our parliament has the ability to convert challenges into opportunities. Democracy is the foundation of our strong future. Unity in diversity is our strength: Lok Sabha Speaker Om Birla in the new Parliament pic.twitter.com/aZNGi7Us0i

    — ANI (@ANI) May 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں کہا کہ پورا ملک آج اس لمحے کا گواہ ہے۔ میں پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی قیادت میں یہ نیا پارلیمنٹ 2.5 سال میں تعمیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس امرت کال میں دنیا میں بھارت کا مان بڑھا ہے۔ ہماری پارلیمنٹ چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جمہوریت ہمارے مضبوط مستقبل کی بنیاد ہے۔ انیکتا میں ایکتا ہماری طاقت ہے۔

13:19 May 28

صدر دروپدی مرمو کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں صدر دروپدی مرمو کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

13:18 May 28

اس اہم تاریخی اور قابل فخر لمحے پر پوری قوم کو مبارکباد: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ

  • भारतीय लोकतंत्र की अभूतपूर्वक विकास यात्रा की इस महत्वपूर्ण ऐतिहासिक घड़ी और गौरव क्षण में मुझे पूरे देश को बधाई देते हुए बहुत खुशी है... मुझे यकीन है कि इस अमृत काल में बना नया संसद भवन आगे भी हमारे विकास का साक्षी रहेगा: नए संसद भवन के उद्घाटन के अवसर पर उपराष्ट्रपति जगदीप… pic.twitter.com/RbxAvrr0V8

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر نائب صدر جگدیپ دھنکھر کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے بھارتی جمہوریت کی بے مثال ترقی کے سفر کے اس اہم تاریخی اور قابل فخر لمحے پر پورے ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے... مجھے یقین ہے کہ اس امرت کال میں بنایا گیا نیا پارلیمنٹ ہاؤس ہماری ترقی کا گواہ بھی رہے گا۔

13:17 May 28

ہری ونش نے نائب صدر جگدیپ دھنکھر کا پیغام پڑھا

  • #WATCH | Rajya Sabha Deputy Chairman Harivansh reads out a message of Vice-President Jagdeep Dhankhar during the inauguration of new Parliament building pic.twitter.com/uWbkd9gDAg

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے دوران نائب صدر جگدیپ دھنکھر کا پیغام پڑھا۔

13:11 May 28

ملک کی خواتین اور بیٹیوں کی توہین کے بعد نئے پارلیمنٹ کے افتتاح پر اہل وطن کو مبارکباد: ونیش پھوگٹ

دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے ملک کے نامور پہلوان نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ مارچ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے پہلوان ساکشی ملک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا مارچ پرامن ہوگا۔ انہوں نے سرحد پر رکے ہوئے حامیوں پر بھی زور دیا کہ وہ امن برقرار رکھیں اور کسی بھی قسم کے تشدد میں ملوث نہ ہوں۔ ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ملک کی خواتین اور بیٹیوں کی توہین کے بعد میں وزیر اعظم کے ذریعہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح پر بھارتی عوام کو مبارکباد دیتی ہوں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پہلوان بجرنگ پونیا نے پولیس انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ زیر حراست کھاپ لیڈروں کو رہا کرے۔ پارلیمنٹ ہاؤس سے تقریباً دو کلومیٹر دور جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر نئی عمارت کے قریب اپنی 'مہیلا مہاپنچایت' منعقد کریں گے۔ تاہم پولیس نے کہا کہ کسی بھی مظاہرین کو نئی عمارت کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ 'مہیلا مہاپنچایت' کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

13:05 May 28

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے نئی پارلیمنٹ میں سب کا خیر مقدم کیا

  • #WATCH | "It is a matter of immense happiness that a new modern Parliament was constructed in less than 2.5 years under the leadership of PM Modi": Rajya Sabha Deputy Chairman Harivansh in the new Parliament pic.twitter.com/CTJeoMEspJ

نئی پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پی ایم مودی کی قیادت میں 2.5 سال سے بھی کم عرصے میں ایک نئی جدید پارلیمنٹ کی تعمیر ہوئی ہے۔ انہوں نے پروگرام میں موجود اراکین پارلیمنٹ اور مہمانوں کا استقبال کیا۔

13:04 May 28

تقریب کے دوسرے مرحلے کا آغاز قومی ترانے سے ہوا

پی ایم مودی نے نئی لوک سبھا میں تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا۔ اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر معززین موجود رہے۔

13:03 May 28

وزیر اعظم نریندر مودی نے ساورکر کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی پارلیمنٹ میں ساورکر جینتی کے موقع پر وی ڈی ساورکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

12:32 May 28

بی جے پی پر دلت مخالف ذہنیت رکھنے کا الزام

عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے بی جے پی پر دلت مخالف ذہنیت رکھنے کا الزام لگایا۔ سنجے سنگھ نے حکومت کو قبائلیوں اور دلتوں کے مخالف ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر ملک کی پہلی قبائلی صدر دروپدی مرمو کو مدعو نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 79 یہ کہتا ہے کہ پارلیمنٹ میں لوک سبھا، راجیہ سبھا اور صدر شامل ہیں لیکن اس کے باوجود صدر کو مدعو نہیں کیا گیا۔

11:42 May 28

اسپیکر اوم برلا نے بتایا جمہوری تاریخ کا اہم لمحہ

  • संसद के नए भवन का माननीय प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी के करकमलों से लोकार्पण हमारे लोकतांत्रिक इतिहास का महत्वपूर्ण क्षण है। लोकतंत्र का यह नया मंदिर एकता, अखंडता, समता, न्याय व बंधुत्व की भावना को सशक्त करते हुए हम सभी के लिए देश को नई ऊंचाइयों पर ले जाने की प्रेरणा बनेगा। pic.twitter.com/Yf8VPT2zGz

    — Om Birla (@ombirlakota) May 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پی ایم مودی کے ذریعہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو ملک کی جمہوری تاریخ کا ایک اہم لمحہ قرار دیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر نے ٹویٹ کیا ہے کہ جمہوریت کا یہ نیا مندر اتحاد، سالمیت، مساوات، انصاف اور بھائی چارے کے جذبے کو تقویت دے کر ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے ہم سب کے لیے ایک تحریک بنے گا۔

11:40 May 28

آر جے ڈی کو عوام جواب دے گی

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ کانگریس ملک میں اچھی چیزوں کو برداشت نہیں کر رہی ہے، وہ سینگول کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔ پارلیمنٹ جمہوریت کا مندر ہے، جس طرح سے وہ (آر جے ڈی) نئی پارلیمنٹ کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں، عوام انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔

11:37 May 28

اگر لوک سبھا اسپیکر نئی عمارت کا افتتاح کرتے تو بہتر ہوتا: اویسی

  • #WATCH | It would have been better if Lok Sabha speaker Om Birla inaugurated the new Parliament House. RJD has no stand, the old Parliament building did not even have clearance from Delhi Fire Service. Why are they (RJD) calling the Parliament a coffin? They could have said… pic.twitter.com/E1C0EQYZ52

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرتے۔ انہوں نے آر جے ڈی کے ذریعے پارلیمنٹ کا تابوت سے موزانہ کرنے پر کہا کہ آر جے ڈی کا کوئی موقف نہیں، پرانے پارلیمنٹ ہاؤس کو دہلی فائر سروس سے کلیئرنس تک نہیں تھا۔ وہ (آر جے ڈی) پارلیمنٹ کو تابوت کیوں کہہ رہے ہیں؟ وہ کچھ اور بھی کہہ سکتے تھے، انہیں یہ انگل لانے کی کیا ضرورت تھی۔

11:33 May 28

پی ایم مودی نے نئی عمارت کو عظیم الشان قرار دیا

  • आज का दिन हम सभी देशवासियों के लिए अविस्मरणीय है। संसद का नया भवन हम सभी को गर्व और उम्मीदों से भर देने वाला है। मुझे पूर्ण विश्वास है कि यह दिव्य और भव्य इमारत जन-जन के सशक्तिकरण के साथ ही, राष्ट्र की समृद्धि और सामर्थ्य को नई गति और शक्ति प्रदान करेगी। pic.twitter.com/aOReN4JiF4

    — Narendra Modi (@narendramodi) May 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ آج کا دن ہم تمام ہم وطنوں کے لیے ناقابل فراموش دن ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہم سب کو فخر اور امیدوں سے بھر دینے والی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ عظیم الشان عمارت عوام کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ قوم کی خوشحالی اور طاقت کو نئی رفتار دے گی۔

11:29 May 28

ملک کے لوگ مودی کے ساتھ، اپوزیشن کو یہ پسند نہیں: ایکناتھ شندے

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اتوار کو کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کا ملک کے لئے کام کرنا پسند نہیں ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے بائیکاٹ پر اپوزیشن جماعتوں کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہل وطن وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہیں جنہوں نے جمہوریت کے مندر (نئے پارلیمنٹ ہاؤس) کو قوم کے نام وقف کیا۔ شندے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

10:02 May 28

پی ایم مودی کے پروگرام کا شیڈول

پی ایم مودی کے پروگرام کا شیڈول
پی ایم مودی کے پروگرام کا شیڈول

ملک کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، پی ایم مودی اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش خطاب کریں گے۔ پی ایم مودی 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے، جس کے بعد راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش سب کا استقبال کریں گے۔ اس دوران شارٹ فلم 'نیو کنسٹرکٹڈ ہاؤس آف پارلیمنٹ' کی اسکریننگ کی جائے گی۔ اس کے بعد سینگول پر بنائی گئی مختصر فلم کی اسکریننگ ہوگی۔ صدر اور نائب صدر کا پیغام راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعہ دیا جائے گا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے پیغام کے بعد وزیر اعظم مودی دوپہر 12:40 بجے 75 روپے کا سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔ اس دوران پی ایم مودی نئی پارلیمنٹ میں خطاب بھی کریں گے۔ پی ایم مودی تین گروپوں کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کریں گے۔ ان میں شرم جیوی (75)، ہاؤسنگ کی وزارت اور سی پی ڈبلیو ڈی کے افسران (60) اور ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ (61) شامل ہیں۔

09:07 May 28

گوگل اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں #MyParliamentMyPride

گوگل اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں
گوگل اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے درمیان آپسی تنازع ہو لیکن ملک کے عوام میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ اس وقت بھارت میں ٹوئٹر پر #MyParliamentMyPride ٹاپ ٹرینڈنگ میں سے ایک ہے۔ ٹوئٹر ٹرینڈنگ کے اعدادوشمار کے مطابق خبر لکھے جانے تک 2 لاکھ 51 ہزار افراد #MyParliamentMyPride کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی، وزیر اعظم نریندر مودی اور نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح بھی گوگل سرچ میں ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے۔

09:06 May 28

New Parliament House وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بھی موجود تھے۔ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب میں کئی معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ پی ایم مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کو اعزاز سے نوازا۔ افتتاحی تقریب میں 25 جماعتوں کے نمائندے، کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء اور معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

08:59 May 28

پی ایم مودی نے تاریخی 'سینگول' نصب کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا اسپیکر کی کرسی کے قریب تاریخی 'سینگول' نصب کیا۔

08:59 May 28

وزیر اعظم عمارت کی تعمیر اور ترقی میں مدد کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا

وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر اور ترقی میں مدد کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا ۔

08:57 May 28

وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پوجا شروع کی۔

  • #WATCH PM Modi and Lok Sabha Speaker Om Birla begin pooja for the inauguration of the new Parliament building

    The puja ceremony will continue for about an hour. After the puja, the PM will receive the 'Sengol' and install it in the new Parliament. pic.twitter.com/S13eVwZZD3

پی ایم مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے لیے پوجا شروع کی۔ یہ پروگرام تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔ پوجا کے بعد پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں وزیر اعظم 'سینگول' نصب کریں گے۔

08:55 May 28

ملک کی نئی پارلیمنٹ کا وزیر اعظم مودی نے افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب صبح 7:15 بجے شروع ہوگی۔ افتتاح ویدک رسومات کے ساتھ کیا جائے گا۔ یہ افتتاحی تقریب دو مرحلوں میں ہوگی۔ پہلے مرحلے میں صبح 7:15 سے 9:30 بجے تک پوجا کی تقریب ہوگی، جبکہ 11:30 بجے سے افتتاحی تقریب ہوگی۔

Last Updated : May 28, 2023, 2:06 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.