ETV Bharat / bharat

نئی فلم پالیسی کے لیے انتظامیہ کے شکر گزار ہیں: اداکار طارق خان - جموں و کشمیر فلم پالیسی

حال ہی میں اعلان کردہ فلم پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اقدام کا شکریہ ادا کیا اور اور کہا کہ علاقائی سنیما اور فلم سازوں کی مدد کرنے اور ان کو ترجیح دینے کے لیے کچھ ترامیم لائی جائیں۔

نئی فلم پالیسی کیلئے جموں و کشمیر حکومت کے شکر گزار ہیں: اداکار طارق خان

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 11:59 AM IST

Updated : Aug 26, 2021, 1:42 PM IST

جموں و کشمیر میں فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے جس سے یوٹی کے فلم اور سنیما منظر نامے میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

جموں میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران بالی ووڈ ہدایت کار اور اداکار طارق خان نے جموں و کشمیر میں نئی فلم پالیسی کو منظرِ عام پر لانے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی فلم پالیسی سے جموں و کشمیر کے لوگ اپنے علاقے کو گلوبل پلیٹ فارم پر دیکھ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں بنائی جانے والی فلمیں نیٹ فلیکس، ایمزون، ووٹ سلیکٹ، ایم ایکس پلیئر، ابئرٹیل ایکسٹریم، جیو سنیما اور شیماروں جیسے دیگر بڑے پلیٹ فارمس پر دیکھنے کو ملی ہیں۔

انہوں نے کہا حال ہی میں ریلیز ہوئی ان کی دو فلمیں لحاف اور لاینس نے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے فنکاروں اور جموں و کشمیر کے تکنیکی ماہرین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان پر یقین کیا اور اس سفر کا حصہ بنے۔

حال ہی میں اعلان کردہ فلم پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اقدام کا شکریہ ادا کیا اور اور کہا کہ علاقائی سنیما اور فلم سازوں کی مدد اور ترجیح دینے کیلئے کچھ ترامیم لائی جائیں۔

اس موقع پر خطاب کرنے والے دیگر افراد راجیش کھجوریہ سنیماٹوگرافر/ڈائریکٹر، پنکج کھجوریہ (پروڈیوسر/ڈائریکٹر)، کوسم ٹکو (اداکار)، ساقی شاہ (پروڈیوسر) تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے تمام لوگوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی کوششوں کو سراہا۔ اور اُمید ظاہر کی کہ پالیسی میں تبدیلیاں اور ترامیم فوری طور پر عمل میں لائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: منوج سنہا نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2021 کی رونمائی کی

برادری کی دیگر معروف شخصیات میں وکرم شرما، شمی ملہوترہ، للیتا تپاسوی، رانی بھون، برج موہن، عرفان چودھری، پون بھارتی، پرشانت سنگھ، مشتاق خان، کارتیکا رامپال، راجیو سنگھ، انیل کمار اور دیگر شامل تھے۔

Last Updated : Aug 26, 2021, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.