ETV Bharat / bharat

معاشی پیکیج سے طبی سہولیات میں اضافہ ہوگا: مودی - کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے اعلان کردہ معاشی اقدامات سے طبی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور بالخصوص پسماندہ علاقوں میں اس کا زیادہ فائدہ ہوگا، اس سے طبی شعبے میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

New Economic Measures Will Boost Production, Generate Employment: PM Modi

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 11:05 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کےروز کہا کہ وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے اعلان کردہ معاشی اقدامات سے طبی سہولیات میں اضافہ ہوگا اوربالخصوص پسماندہ علاقوں میں اس کا کافی فائدہ ہو گا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے اعلان کردہ معاشی اقدامات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سلسلہ وار ٹویٹ کرکے یہ بات کہیں۔ انہوں نے کہا 'وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے اعلان کردہ معاشی اقدامات سے طبی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور بالخصوص پسماندہ علاقوں میں اس کا زیادہ فائدہ ہوگا، اس سے طبی شعبے میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ ہمارے بچوں کے لیے طبی سہولت کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے'۔

انہوں نے کہاکہ چھوٹے کاروباری اور اپنا کاروبار کرنے والوں کو امداد کا اعلان کیا گیا ہے جس سے وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اور اسے وسعت دے سکیں۔'

مزید پڑھیں: معیشت کو رفتار دینے کے لیے 6.28 لاکھ کروڑ روپے کا پیکج

وزیر اعظم مودی نے کہاکہ سیاحتی صنعت سے وابستہ لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں مالی امداد فراہم کرنے کے لیے بہت سارے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔'

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.