نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان منگل کو 2134 مریض کووڈ سے صحت مند ہوئے۔ اس دوران کورونا کے 2 ہزار 338 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 58 ہزار 87 تک پہنچ گئی۔ دریں اثناء مزید 19 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 630 ہوگئی۔ New Corona Cases in India
منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2134 افراد کے کووڈ سے صحت مند ہوئے اور اس کے ساتھ مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 15 ہزار 574 مریض کووڈ سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.74 فیصد ہے۔ وہیں فعال معاملوں کی شرح 0.04 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 222 فعال معاملے بڑھ کر 5498 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 576 بڑھ کر 6481092 ہوگئی، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 17 بڑھ کر 69740 ہوگئی۔ مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد 134 بڑھ کر 3131 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 279 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 77 لاکھ 35 ہزار 385 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 859 ہو گئی ہے۔ New Corona Cases in Kerala
کرناٹک میں ایکٹو کیسز 65 بڑھ کر 2,106 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 101 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 3909693 ہوگئی جب کہ اموات کی تعداد 40106 پر مستحکم رہی۔ دہلی میں ایکٹو کیسز 138 کم ہو کر 1486 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 379 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1878828 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26209 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ New Corona Cases in Karnataka
ہریانہ میں ایکٹو معاملے 61 کم ہو کر 1044 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 235 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 90 ہزار 915 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 10 ہزار 621 پر مستحکم ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال معاملوں کی تعداد 67 بڑھ کر 920 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں 86 کے اضافے کے بعد کل تعداد 2055266 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 23519 پر مستحکم ہے۔
راجستھان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 142 کم ہو کر 515 ہو گئی ہے۔ کووڈ کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 187 بڑھ کر 1275634 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 9557 ہوگئی۔ تلنگانہ میں تین فعال معاملے کم ہو کر 416 ہو گئے ہیں۔ کووڈ سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 45 بڑھ کر 788691 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4111 پر مستحکم ہے۔ تمل ناڈو میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 45 بڑھ کر 493 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 3416858 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 38025 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: First Case of Omicron BA4 Registered in Hyderabad: اومیکرون بی اے فور بھارت میں داخل ہوا، پہلا کیس حیدرآباد میں درج کیا گیا
مغربی بنگال میں ایکٹو معاملے آٹھ کم ہوکر 336 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں انفیکشن سے پاک لوگوں کی تعداد 35 بڑھ کر 1997816 ہوگئی ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21203 ہے۔ اتراکھنڈ میں 462 ایکٹیو معاملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 429725 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک 7693 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں فعال کیسوں کی تعداد 13 بڑھ کر 318 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 1031509 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل چکی ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10736 ہے۔
میزورم میں ایکٹو معاملے 19 کم ہوکر 142 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 38 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 227477 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 698 پر مستحکم ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیشہ میں ایکٹو معاملوں کی تعداد چھ بڑھ کر 127 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 1279184 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 9,126 ہے۔
یو این آئی