بھارت میں کورونا کیسز میں گزشتہ روز کے مقابلے کمی آئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 259 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں پیر کے روز ملک میں کورونا کے 1567 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 35 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ پیر کے روز 31 افراد کی موت ہوئی تھی۔ اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 70 ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 15 ہزار 378 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 705 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 4 کروڑ 24 لاکھ 85 ہزار 534 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ New Corona Cases in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
یہ بھی پڑھیں: China Imposes COVID Lockdown in Shanghai: چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ
اب تک بھارت میں کُل 78 کروڑ 79 لاکھ 32 ہزار 913 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 لاکھ 77 ہزار 559 نمانوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 183 کروڑ 53 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اگست 2020 کو ملک میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔Total Vaccination in India