بھارت میں کورونا کیسز ایک مرتبہ پھر کمی آئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 19 ہزار 968 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ New Corona Cases in India
وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 673 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 903 ہو گئی ہے۔ New Covid Death in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 187 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ Corona Active Cases in India
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 ہزار 847 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 4 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار 383 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ Total corona Recoveries in India
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ Indian Council of Medical Research کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 11 لاکھ 87 ہزار 766 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔
اب تک بھارت میں کُل 75 کروڑ 93 لاکھ 15 ہزار 246 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 175 کروڑ 37 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ Total Vaccination in India