بھارت میں مسلسل کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 61 ہزار 386 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ New Corona cases in India
وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 1733 افراد کی موت ہوئی ہے۔ New Covid Death in India
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 81 ہزار 109 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک بھارت میں کُل 3 کروڑ 95 لاکھ 11 ہزار 307 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ Total corona Recoveries in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 16 لاکھ 21 ہزار 603 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ Indian Council of Medical Research کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 17 لاکھ 42 ہزار 793 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔
اب تک بھارت میں کُل 73 کروڑ 24 لاکھ 39 ہزار 986 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 167 کروڑ 39 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ Total Vaccination in India