بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 94 ہزار 720 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 3,58,75,790 ہوگئی ہے۔ New Corona cases in India
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 442 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 4,84,231 ہوگئی ہے۔ Total Covid Death in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 9 لاکھ 55 ہزار 319 ہوگئی ہے۔ یہ معلومات منگل کو مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز 4 ہزار 868 ہوگئی ہے وہیں ان میں سے کچھ صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس جا چکے ہیں۔ Total Omicron Cases in India
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 17,61,900 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک بھارت میں کُل 69,52,74,380 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں میں سے 70 فیصد سے زیادہ مریضوں کو دیگر بیماریاں بھی تھیں۔ وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس کے اعداد و شمار کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈیٹا سے ملایا جا رہا ہے۔
ویکسینیشن کی بات کریں تو پچھلے 24 گھنٹوں میں 92,07,700 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 1,52,89,70,294 افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ Total vaccination in India