بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ایک لاکھ 41 ہزار 986 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ وہیں کووڈ سے 40,895 مریض صحت یاب اور 285 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ New Corona Cases in India
اب تک ملک میں کورونا کے اومیکرون ویریئنٹس کے 3071 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی 150 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ Omicron In India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 169 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار 463 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Resident Doctors COVID Positive: ممبئی میں 338 ڈاکٹر کورونا سے متاثر
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 40 ہزار 485 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک 3 کروڑ 44 لاکھ 12 ہزار 740 افراد انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کورونا ویکسین کی 150 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ Vaccination campaign in India