ETV Bharat / bharat

کورونا کے تقریبا12ہزار نئے کیسز corona update - جان لیوا وبا کی وجہ سے 470 لوگوں کی موت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے تقریبا 12 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 470 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

new corona cases in india  corona update in india  corona cases in india  etv bharat urdu news  کورونا کے تقریبا12ہزار نئے کیسز  ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس  جان لیوا وبا کی وجہ سے 470 لوگوں کی موت  مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 78 ہزار 517 ہو گئی
کورونا کے تقریبا12ہزار نئے کیسز
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:10 PM IST

بدھ کے روز ملک میں 73 لاکھ 44 ہزار 739 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 14 کروڑ 46 لاکھ 32 ہزار 851 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 919 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 78 ہزار 517 ہو گئی ہے۔

اس دوران 11 ہزار 242 مریض صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 85 ہزار 132 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 207 سے کم ہوکر 128762 رہ گئے ہیں اور اسی مدت میں 470 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 64 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ ملک میں کورونا کے 11 ہزار 919 نئے کیسز

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.37 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔

(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.