ETV Bharat / bharat

'مدرسہ منظر اسلام نے علم حدیث کی نشر و اشاعت اور ترویج میں نمایاں خدمات انجام دی' - جامعہ رضویہ منظر اسلام

محمد عاقل نے کہا کہ فاضل مصنف نے بخاری شریف کی آسان و سہل انداز میں اردو شرح لکھنے کا عزم کرتے ہوئے کتاب الایمان اور کتاب العلم سے متعلق ایک سے چونتیس احادیث کریمہ کے ترجمہ، تشریح، توضیح مناسبت باب، نحوی و لغوی تشریح پر مشتمل پہلی جلد منظر عام پر لاکر منظر اسلام کی خدمات علم حدیث کی اپنی روایت کو برقرار رکھنے کا قابل تحسین کارنامہ انجام دیا ہے۔

'مدرسہ منظر اسلام نے علم حدیث کی نشر و اشاعت اور ترویج میں نمایاں خدمات انجام دی'

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 1:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت میں واقع مدرسہ منظر اسلام کے مدرس مفتی سلیم نوری نے کہا ہے کہ یادگارِ جامعہ رضویہ منظر اسلام نے علم حدیث کی نشر و اشاعت اور ترویج و اشاعت میں ہر دور میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ گنبد رضا کے سایہ میں ہوئی امداد القاری شرح صحیح البخاری کی تقریب رونمائی میں مفتی سلیم بریلوی نے منظر اسلام کی علم حدیث کی خدمات کے حوالے سے تاریخی شواہد سے حاضرین کو روشناس کرایا۔

درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی میں واقع یادگار اعلیٰ حضرت جامعہ رضویہ منظر اسلام کا قیام امام احمد رضا خان بریلوی کے ذریعہ سنہ 1904ء کو عمل میں آیا۔ اس ادارے نے اپنے روزِ قیام سے ہی مذہب و مسلک اور قوم و ملت کی ناقابل فراموش خدمات کی انجام دہی کرکے بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ یہ ادارہ اپنی مذہبی، مسلکی، علمی، ادبی، سماجی اور روحانی خدمات میں ہمیشہ منفرد و بے مثال شہرت و خصوصیات کا حامل رہا ہے۔ اس ادارے کے فارغ التحصیل علماء و مشائخ نے عالم اسلام کے ہر خطے کو اپنے علم و عمل کی خوشبو سے معطر کیا ہے۔ منظری علما دنیائے سنیت کے ہر خطے میں نمایاں خصوصیات کے ساتھ علوم اسلامیہ کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مسلکی و مذہبی تصلب کے ساتھ علوم اسلامیہ و دینیہ کی ترویج و اشاعت اس ادارے کے فضلاء کا سب سے اہم نصب العین اور ہدف رہا ہے۔

اس تقریب رونمائی محمد شہاب الدین رضوی صاحب نے اپنے تجزیاتی خطاب میں محمد عاقل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فاضل مصنف نے بخاری شریف کی آسان و سہل انداز میں اردو شرح لکھنے کا عزم کرتے ہوئے کتاب الایمان اور کتاب العلم سے متعلق ایک سے چونتیس احادیث کریمہ کے ترجمہ، تشریح، توضیح مناسبت باب، نحوی و لغوی تشریح پر مشتمل پہلی جلد منظر عام پر لاکر منظر اسلام کی خدمات علم حدیث کی اپنی روایت کو برقرار رکھنے کا قابل تحسین کارنامہ انجام دیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ مدارس کے اساتذہ کے لیے اردو کی لازمیت ختم کرنے والی تجویز گورننس سے واپس

اُنہوں نے مزید بتایا کہ خلیفہ اعلیٰ حضرت اور علامہ ظفر الدین رضوی بہاری نے بخاری شریف کے حوالے سے الجامع الرضوی لکھ کر منظر اسلام کا نام روشن کیا تھا۔

مولانا مفتی افروز عالم صاحب نے فرمایا کہ یہ امداد القاری بشرح صحیح البخاری چھ سو چونسٹھ صفحات پر مشتمل ایک دیدہ زیب ٹائیٹل اور عمدہ طباعت کے ساتھ منظر عام پر آچکی ہے، جو طلبہ اور علما کو خصوصی رعایت کے ساتھ منظر اسلام کے دفتر میں مولانا ابرار الحق صاحب دے رہے ہیں۔ منظر اسلام کے علما اور طلبہ نے مولانا عاقل رضوی صاحب کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ عرس رضوی کے منبر سے الحاج الشاہ محمد سبحان رضا خان سبحانی اور سجادہ نشین حضرت علامہ مفتی محمد احسن رضا قادری کے مبارک ہاتھوں اس کا رسم اجرا گزشتہ 4 اکتوبر کو عرس رضوی کے موقع پر قل کی رسم ادائگی سے قبل عمل میں آ چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.