ETV Bharat / bharat

New Cases of Omicron in Delhi: دہلی میں اومیکرون کے چار نئے کیس - Omicron patient in Delhi

قومی دارالحموت میں اومیکرون ویریئنٹ کے چار نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے ایسے معاملات کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

New Cases of Omicron in Delhi
دہلی میں اومیکرون کے چار نئے کیس
author img

By

Published : Dec 14, 2021, 4:59 PM IST

مسٹر جین نے کہا کہ نئے متاثرین میں انفیکشن کی ہلکی علامات Mild Symptoms of Infection in New Patients ظاہر ہو رہی ہیں، حالانکہ انہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون سے متاثرہ تمام چھ افراد کی حالت مستحکم ہے اور ان میں معمولی سے متوسط علامات ہیں۔ ان میں سے ایک مریض کو لوک نائک جئے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) ہسپتال سے چھٹی Patient Discharged from LNJP Hospital دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے کیسوں میں سے دو گھریلو تھے اور ان متاثرین نے بیرون ملک سفر نہیں کیا تھا جبکہ باقی دو نے حال ہی میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا سفر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر صحت نے کہا کہ ابھی تک کمیونٹی پھیلاو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ نئے معاملوں کے ساتھ ملک میں اومیکرون انفیکشن کے کیس Number of Omicron Cases in India بڑھ کر 53 ہو گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں اب تک 20، راجستھان میں 17، کرناٹک میں تین، گجرات میں چار، دہلی میں چھ اور کیرالہ، آندھرا پردیش اور چندی گڑھ میں ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

اومیکرون کا پہلا کیس 5 دسمبر کو دہلی میں رپورٹ کیا گیا تھا، جب ایک 37 سالہ شخص میں ہلکی علامات والے ویریئنٹ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ بعد میں انفیکشن سے ٹھیک ہونے کے بعد انہیں ایل این جے پی اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.