ETV Bharat / bharat

مشکل گھڑی میں اللہ کے کلام سے رجوع کرنے کی ضرورت: سیدنا مفضل سیف الدین - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے کوویکسین ٹیکے کے تجربے میں شامل ہوکر بڑا کام کیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے چانسلر سیدنا مفضل سیف الدین نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام ارسال کردہ ایک مراسلے میں کورونا کی دوسری تیزی سے پھیلنے والی مہلک وبا سے پیدا شدہ تشویشناک حالات کے پیش نظر یونیورسٹی کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلبہ کے ساتھ گہری یگانگت کا اظہار کیا ہے۔

اس مشکل گھڑی میں ہم لوگوں کو اللہ کے کلام سے رجوع کرنا چاہئے: سیدنا مفضل سیف الدین

author img

By

Published : May 2, 2021, 7:42 AM IST

اے ایم یو کے چانسلر سیدنا مفضل سیف الدین نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ علی گڑھ کی موجودہ کووڈ صورتِ حال کے بارے میں جان کر فکر مند ہیں اور تمام طلبہ، اساتذہ و غیر تدریسی عملے کی صحت اور تحفظ کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم لوگوں کو اللہ کے کلام سے رجوع کرنا چاہیے کہ اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو یہ صرف اللہ ہی ہے جو اس کو علاج فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "کووڈ 19 کے خلاف قومی جنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کردار سے وہ باخبر ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ بھارت بائیوٹیک اور انڈین کونسل آف میڈیکل سائنسز کے ساتھ مل کر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے کوویکسین ٹیکے کے تجربے میں شامل ہو کر بڑا کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اس وبا کی دوسری لہر میں ہزاروں متاثرین کی خدمات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

سیدنا مفضل نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ اس ادارے کے اساتذہ اور طلبہ کو تمام مشکل حالات میں صبر و تحمل کے ساتھ اس وبا سے مردانہ وار مقابلہ کرنے کی طاقت دے۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارک ہے کہ جب کوئی اپنے بھائی کی مدد کرنے کے لیے قدم بڑھاتا ہے تو اللہ اس کی مدد کرتا ہے۔

سیدنا مفضل نے کہا کہ اللہ پوری یونیورسٹی برادری کا صبر آزما حالات میں تحفظ فرمائے اور جو لوگ اس وبا سے جاں بحق ہوگئے ہیں ان کے اہل خانہ اور اقربا کو اس کے مقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت، حوصلہ اور صبر عطا کرے۔ آمین

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.